سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص استخارہ کرے وہ نا کام نہیں ہوتا اور جو مشورہ کرے وہ شرمندہ نہیں ہوتا اور جو میانہ روی اختیار کرے وہ تنگ دست نہیں ہوتا۔“ امام طبرانی نے کہا: اسے حسن سے صرف عبد القدوس نے روایت کیا ہے اور اس سے روایت کرنے میں اس کا بیٹا منفرد ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 774]
تخریج الحدیث: «موضوع، وأخرجه المعجم الاوسط: 6627، معجم الشيوخ: 1103» عبدالقدوس بن حبیب کذاب ہے۔