سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معز زشخص آئے تو اس کی عزت کرو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الضعفاء للعقيلي: 1470/4» مجالد ضعیف اور ہیشم بنی عدی کذاب ہے۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معزز شخص آئے تو اس کی عزت کرو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 761]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3712، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16784، والبزار فى «مسنده» برقم: 5846» سعید بن مسلمہ ضعیف اور ابن عجلان مدلس کا عنعنہ ہے۔
سیدنا جرير رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: ”کیسے آنا ہوا؟“ میں نے کہا: اللہ کے رسول! اسلام قبول کرنے آیا ہوں۔ کہتے ہیں کہ آپ نے میرے لیے اپنی چادر بچھا دی اور فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معزز شخص آئے تو اس کی عزت کرو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 762]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي: 16784، المعجم الكبير: 2266، الكامل لابن عدى: 3/301» حصین بن عمر سخت ضعیف ہے، اس میں ایک اور بھی علت ہے۔