ایک انصاری آدمی سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے رشتے ناطے تروتازہ رکھو اگر چہ سلام کے ذریعے ہی ہو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 653]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الزهد لهناد: 1011، شعب الايمان: 7602، مكارم الاخلاق لابن ابي الدنيا: 208» انصاری آدمی سے مراد سوید بن عامر (تابعی) ہیں جنہوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
سويد بن عامر جو کہ انصاری صحابی ہیں کہتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے رشتے ناطے تروتازہ رکھو اگر چہ سلام کے ذریعے ہی ہو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 654]
تخریج الحدیث: مرسل، نوٹ: سويد بن عامر قول راجح میں تابعی ہیں، صحابی نہیں۔