سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ”عقل والوں سے راہنمائی طلب کرو راہنمائی پا لو گے اور ان کی نافرمانی نہ کرو ورنہ پچھتاؤ گے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 722]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف جدا، عبد العزیز بن ابى رجاء سخت ضعیف ہے۔ دیکھئے «السلسلة الضعيفة: 617»