أَوَّلُ مُسْنَدِ الْبَصْرِيِّينَ 843. حَدِيثُ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت علاء سے مروی ہے کہ مہاجر آدمی اپنے ارکان حج ادا کرنے کے بعد تین دن مکہ مکرمہ میں رہ سکتا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1352
حضرت علاء سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مہاجر آدمی اپنے ارکان حج ادا کرنے کے بعد تین دن مکہ مکرمہ میں رہ سکتا ہے۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1352
حضرت علاء سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بحرین یا اہل حجر کی طرف بھیجا میں ایک باغ میں جاتا تھا جو کئی بھائیوں کے درمیان مشترک تھا ان میں سے ایک بھائی مسلمان ہوگیا تو میں مسلمان سے عشر وصول کرتا تھا اور دوسرے سے خراج وصول کرتا تھا۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، المغيرة ومحمد بن زيد مجهولان، ورواية حيان الأعرج عن العلاء منقطعة
|