أَوَّلُ مُسْنَدِ الْبَصْرِيِّينَ 805. حَدِيثُ الْأَعْرَابِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ایک دیہاتی صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو اپنے دونوں ہاتھ کانوں کی لو تک بلند کئے، گویا کہ وہ دو پنکھے ہوں۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لابهام الراوي عن الأعرابي
ایک دیہاتی صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گائے کی کھال کے جوتے پہن رکھے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بائیں جانب تھوکا اور اس جگہ کو اپنی جوتی سے مسل دیا۔
حكم دارالسلام: حسن لغيره دون قوله: من بقرة، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الرواي عن الأعرابي
مطرف بن شخیر کہتے ہیں کہ ہمیں ایک دیہاتی صحابی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے چمڑے کے دیکھے ہیں۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح
|