كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں |
صحيح البخاري
كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں The Book of Commentary 54. سورة {اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ}: باب: سورۃ اقتربت الساعۃ کی تفسیر۔ (54) SURAT AL-QAMAR (The Moon)
مجاہد نے کہا «مستمر» کا معنی جانے والا، باطل ہونے والا۔ «مزدجر» بے انتہا جھڑکنے والے، تنبیہ کرنے والے۔ «وازدجر» دیوانہ بنایا گیا (یا جھڑکا گیا)۔ «دسر» کشتی کے تختے یا کیلیں یا رسیاں۔ «لمن كان كفر» یعنی یہ عذاب اللہ کی طرف سے بدلہ تھا اس شخص کا جس کی انہوں نے ناقدری کی تھی یعنی نوح کی۔ «كل شرب مختضر» یعنی ہر فریق اپنی باری پر پانی پینے کو آئے۔ «مهطعين الى الداع» سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ نے کہا یعنی ڈرتے ہوئے عربی زبان میں دوڑنے کو «لنسلان»، «خبب»، «سراع.» کہتے ہیں۔ اوروں نے کہا کہ «فتعاطى» یعنی ہاتھ چلایا اس کو زخمی کیا۔ «كهشيم المحتظر» کا معنی جیسے ٹوٹی جلی ہوئی باڑ۔ «ازدجر» ماضی مجہول کا صیغہ ہے باب «افتعل» سے اس کا مجرد «زجرت» ہے۔ «جزاء لمن كان كفر» یعنی ہم نے نوح اور ان کی قوم والوں کے ساتھ جو سلوک کیا یہ اس کا بدلہ تھا جو نوح اور ان کے ایماندار ساتھ والوں کے ساتھ کافروں کی طرف سے کیا گیا تھا۔ «مستقر» جما رہنے والا۔ «عذاب اشر» کا معنی ہے اترانا، غرور کرنا۔
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.