Download
Hindi
English
Quran word by word
حدیث تلاش:
قرآن، تفسیر ابن کثیر
-
عربی لفظ
-
اردو لفظ
-
رواۃ الحدیث
-
سوال و جواب
الحمدللہ ! مصنف ابن ابي شيبه پہلی مرتبہ نیٹ پر محقق سعد الشثری کی تحکیم اور ترقیم عوامہ کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
نوٹ: انٹرنیٹ سپیڈ سلو ہونے کے پیش نظر ہماری آف لائن ایپس ڈاونلوڈ کر لیں۔
روٹ ورڈز
-
الفاظ وضاحت
-
سورہ فہرست
-
لفظ بہ لفظ ترجمہ
-
مترادفات
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش
صحيح البخاري
صحيح مسلم
سنن ابي داود
سنن ابن ماجه
سنن نسائي
سنن ترمذي
صحیح ابن خزیمہ
مسند احمد
مسند الحمیدی
مسند عبداللہ بن عمر
مسند عبدالله بن مبارك
مسند عبدالرحمن بن عوف
مسند اسحاق بن راہویہ
مسند الشهاب
احاديث صحيحه الباني
موطا امام مالك رواية یحییٰ اللیثی
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
بلوغ المرام
مشکوۃ المصابیح
الادب المفرد
سنن دارمی
صحيفه همام بن منبه
شمائل ترمذي
مختصر صحيح بخاري
مختصر صحيح مسلم
اللؤلؤ والمرجان
معجم صغیر للطبرانی
مصنف ابن ابي شيبه
سوانح حیات: شہاب الدین القضائی رحمہ اللہ
مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
مکمل فہرست ابواب 0
ابواب فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔
نمبر
ابواب فہرست
تفصیل
529
«مَا أَكْرَمَ شَابٌّ شَيْخًا لِسِنِّهِ إِلَّا قَيَّضَ اللَّهُ لَهُ عِنْدَ شَيْبِهِ مَنْ يُكْرِمُهُ»
ما أكرم شاب شيخا لسنه إلا قيض الله له عند شيبه من يكرمه
جو نوجوان کسی بوڑھے شخص کی اس کی عمر کی وجہ سے عزت کرے گا اللہ تعالیٰ اس (نوجوان) کے بڑھاپے میں اس کے لئے ایسا شخص مقرر فرما دے گا جو اس کی عزت کرے گا
530
مَا امْتَلَأَتْ دَارٌ حَبَرَةً إِلَّا امْتَلَأَتْ عِبْرَةً
ما امتلأت دار حبرة إلا امتلأت عبرة
جو گھر خوشیوں سے بھرتا ہے وہ عبرت ونصیحت سے ضرور بھرتا ہے
531
مَا اسْتَرْعَى اللَّهُ عَبْدًا رَعِيَّةً فَلَمْ يُحِطْهَا بِنُصْحِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ
ما استرعى الله عبدا رعية فلم يحطها بنصحه إلا حرم الله عليه الجنة
جس بندے کو اللہ نے عوام کا حاکم بنایا پھر اس نے ان کی خیر خواہی نہ کی اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے
532
مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْتَرْعِيهِ اللَّهُ رَعِيَّةً يَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ غَاشًّا لِرَعِيَّتِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ
ما من عبد يسترعيه الله رعية يموت يوم يموت غاشا لرعيته إلا حرم الله عليه الجنة
جس بندے کو اللہ تعالیٰ ٰ عوام کا حاکم بنائے (اور) وہ اپنی موت کے دن اس حال میں مرے کہ اپنی عوام کو دھوکا دینے والا ہوتو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔
533
مَا مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ وَزِيرٍ صَالِحٍ مَعَ إِمَامٍ يُطِيعُهُ وَيَأْمُرُهُ بِذَاتِ اللَّهِ تَعَالَى
ما من رجل من المسلمين أعظم أجرا من وزير صالح مع إمام يطيعه ويأمره بذات الله تعالى
مسلمانوں میں سے کوئی آدمی نیک وزیر سے زیادہ اجر والا نہیں جو کسی حاکم کے ساتھ رہے اس کی اطاعت کرے اور اسے ذات باری تعالیٰ ٰ کی اطاعت کرنے کا حکم دے
534
مَا مِنْ مُؤْمِنٍ إِلَّا وَلَهُ ذَنْبٌ يُصِيبُهُ الْفَيْنَةَ بَعْدَ الْفَيْنَةَ، لَا يُفَارِقُهُ حَتَّى يُفَارِقَ الدُّنْيَا، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ خُلِقَ نَسَّاءً إِذَا ذُكِّرَ ذَكَرَ
ما من مؤمن إلا وله ذنب يصيبه الفينة بعد الفينة، لا يفارقه حتى يفارق الدنيا، وإن المؤمن خلق نساء إذا ذكر ذكر
ہر مؤمن کا کوئی نہ کوئی ایسا گناہ ہوتا ہے جسے وہ وقتاً فوقتاً کرتا رہتا ہے وہ اسے نہیں چھوڑتا حتیٰ کہ دنیا چھوڑ جاتا ہے اور بے شک مومن بہت بھولنے والا پیدا کیا گیا ہے جب، اسے (توبہ کی) یاد دہانی کرائی جائے تو وہ یاد کر لیتا ہے۔
535
مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ إِلَّا بِجَنْبَتَيْهَا مَلَكَانِ يَقُولَانِ: اللَّهُمَّ عَجِّلْ لِمُنْفِقٍ خَلَفًا، وَعَجِّلْ لِمُمْسِكٍ تَلَفًا
ما طلعت شمس إلا بجنبتيها ملكان يقولان: اللهم عجل لمنفق خلفا، وعجل لممسك تلفا
جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے تو اس کے دو پہلوؤں میں دو فرشتے ہوتے ہیں جو کہتے ہیں: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو جلد نعم البدل عطا فرما اور کنجوسی کرنے والے کے مال کو جلد تلف کر دے
536
مَا ذِئْبَانِ ضَارِيَانِ فِي زَرِيبَةِ غَنَمٍ بِأَسْرَعَ فِيهَا مِنْ حُبِّ الشَّرَفِ وَالْمَالِ فِي دِينِ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ
ما ذئبان ضاريان فى زريبة غنم بأسرع فيها من حب الشرف والمال فى دين المرء المسلم
دو خونخوار بھیڑیے جو بکریوں کے باڑے میں ہوں اس میں (نقصان کرنے میں) وہ بھی اتنی جلدی نہیں کرتے جتنی کہ مال و جاہ کی محبت مسلمان بندے کے دین میں (نقصان پہنچانے میں) کرتی ہے
537
مَا عُبِدَ اللَّهُ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ
ما عبد الله بشيء أفضل من فقه فى دين
دین میں فقہ (سمجھ داری) سے افضل اللہ کی کوئی عبادت نہیں کی گئی
538
مَا مِنْ شَيْءٍ أُطِيعُ اللَّهَ فِيهِ بِأَعْجَلَ ثَوَابًا مِنْ صِلَةِ الرَّحِمِ
ما من شيء أطيع الله فيه بأعجل ثوابا من صلة الرحم
صلہ رحمی سے بڑھ کر کوئی چیز ایسی نہیں جس میں اللہ کی اطاعت کی جائے اور اس کا ثواب جلد ملے
539
مَا فَتْحَ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتْحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ فَاسْتَغْنُوا
ما فتح رجل على نفسه باب مسألة إلا فتح الله عليه باب فقر فاستغنوا
جو آدمی اپنے اوپر مانگنے کا دروازہ کھول لے اللہ اس پر فقر و محتاجی کا دروازہ کھول دیتا ہے لہٰذا تم بے نیازی اختیار کرو
540
مَا يَنْتَظِرُ أَحَدُكُمْ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا غِنًى مُطْغِيًا
ما ينتظر أحدكم من الدنيا إلا غنى مطغيا
تم میں سے ہر ایک بس حد سے تجاوز کر دینے والی تو نگری کا منتظر ہے
541
مَا يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ وَصَبٌ وَلَا نَصَبٌ وَلَا سَقَمٌ وَلَا أَذًى وَلَا حُزْنٌ حَتَّى الْهَمَّ يَهُمُّهُ إِلَّا كَفَّرَ اللَّهُ بِهِ مِنْ خَطَايَاهُ
ما يصيب المؤمن وصب ولا نصب ولا سقم ولا أذى ولا حزن حتى الهم يهمه إلا كفر الله به من خطاياه
مومن کو جو بھی کوئی تھکاوٹ مرض بخار، تکلیف اور غم پہنچتا ہے حتیٰ کہ وہ پریشانی جو اسے رنجیدہ کر دے تو اللہ اس کی وجہ سے اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے
542
مَا تَزَالُ الْمَسْأَلَةُ بِالْعَبْدِ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ وَمَا فِي وَجْهِهِ مُزْعَةُ لَحْمٍ
ما تزال المسألة بالعبد حتى يلقى الله وما فى وجهه مزعة لحم
بندہ ہمیشہ مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ الله تعالیٰ ٰ سے جاملتا ہے (روز قیامت وہ اس حال میں اللہ سے ملے گا) کہ اس کے چہرے پر گوشت کا کوئی ٹکڑا نہیں ہوگا
543
لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ
لا يلدغ المؤمن من جحر مرتين
مومن ایک بل سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا
544
لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ
لا يشكر الله من لا يشكر الناس
جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا
545
«لَا يَرُدُّ الْقَضَاءَ إِلَّا الدُّعَاءُ، وَلَا يَزِيدُ فِي الْعُمُرِ إِلَّا الْبِرُّ»
لا يرد القضاء إلا الدعاء، ولا يزيد فى العمر إلا البر
دعا ہی قضا کو ٹال سکتی ہے اور نیکی ہی عمر دراز کرسکتی ہے
546
لَا حَلِيمَ إِلَّا ذُو عَثْرَةٍ
لا حليم إلا ذو عثرة
بردباری ٹھوکریں کھانے ہی سے آتی ہے
547
لَا فَقْرَ أَشَدُّ مِنَ الْجَهْلِ
لا فقر أشد من الجهل
جہالت سے بڑھ کر کوئی فقر نہیں
548
لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ
لا يتم بعد حلم
بلوغت کے بعد یتیمی نہیں رہتی
549
لَا حَلِفَ فِي الْإِسْلَامِ
لا حلف فى الإسلام
اسلام میں (جاہلیت والا نیا) کوئی عہد و پیمان نہیں
550
لَا صَرُورَةَ فِي الْإِسْلَامِ
لا صرورة فى الإسلام
اسلام میں صرورہ (گوشہ نشینی اختیار کرنا، شادی نہ کرنا یا استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا) نہیں
551
لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ
لا هجرة بعد الفتح
فتح (مکہ) کے بعد ہجرت نہیں
552
لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ
لا إيمان لمن لا أمانة له
جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں
553
لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ
لا رقية إلا من عين أو حمة
دم صرف نظر یا ڈنگ کی وجہ سے ہے
554
لَا هِجْرَةَ فَوْقَ ثَلَاثٍ
لا هجرة فوق ثلاث
تین دن سے زیادہ ترک تعلق (جائز) نہیں ہے
555
لَا كَبِيرَةَ مَعَ اسْتِغْفَارٍ
لا كبيرة مع استغفار
استغفار کے ساتھ کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا اور اصرار کے ساتھ کوئی گناہ صغیر نہیں رہتا
556
لَا هَمَّ إِلَّا هَمُّ الدِّينِ
لا هم إلا هم الدين
قرض کے غم کے سوا کوئی غم نہیں
557
لَا فَاقَةَ لِعَبْدٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ
لا فاقة لعبد يقرأ القرآن
اس شخص کے لیے کوئی فاقہ نہیں جو قرآن پڑھتا ہے
558
لَا يَنْتَطِحُ فِيهَا عَنْزَانِ
لا ينتطح فيها عنزان
اس میں دو بکریوں کے سر بھی نہیں ٹکرائیں گے (یعنی اس معاملے میں دو رائے نہیں ہیں)
559
لَا يُغْنِي حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ
لا يغني حذر من قدر
احتیاط تقدیر سے بچا نہیں سکتی
560
لَا يَفْتِكُ مُؤْمِنٌ
لا يفتك مؤمن
مومن دھو کے سے قتل نہیں کرتا
561
لَا يُفْلِحُ قَوْمٌ تَمْلِكُهُمُ امْرَأَةٌ
لا يفلح قوم تملكهم امرأة
وہ قوم فلاح نہیں پاسکتی جس پر عورت حکمرانی کرے
562
لَا يَنْبَغِي لِمُؤْمِنٍ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ
لا ينبغي لمؤمن أن يذل نفسه
مومن کے شایان شان نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے
563
«لَا يَنْبَغِي لِلصِّدِّيقِ أَنْ يَكُونَ لَعَّانًا»
لا ينبغي للصديق أن يكون لعانا
صدیق کے شایان شان نہیں کہ وہ بڑا لعنت کرنے والا ہو
564
لَا يَنْبَغِي لِذِي الْوَجْهَيْنِ أَنْ يَكُونَ أَمِينًا عِنْدَ اللَّهِ
لا ينبغي لذي الوجهين أن يكون أمينا عند الله
دو رُخے آدمی کے لیے ممکن نہیں کہ وہ ا للہ ہاں امین ہو
565
لَا يَصْلُحُ الْمَلَقُ إِلَّا لِلْوَالِدَيْنِ
لا يصلح الملق إلا للوالدين
عجز و بے بسی کا اظہار والدین اور عادل حکمران کے سامنے ہی مناسب ہے
566
لَا تَصْلُحُ الصَّنِيعَةُ إِلَّا عِنْدَ ذِي حَسَبٍ أَوْ دِينٍ
لا تصلح الصنيعة إلا عند ذي حسب أو دين
بھلائی کرنا کسی خاندانی یا دیندار شخص کے پاس ہی مناسب ہے
567
لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ
لا طاعة لمخلوق فى معصية الخالق
خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت نہیں
568
لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَبْدٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ
لا يدخل الجنة عبد لا يأمن جاره بوائقه
وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جس کی ایذا رسانیوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہ ہو
569
لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ
لا يدخل الجنة قتات
چغل خور جنت میں نہیں جائے گا
570
لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُرَوِّعَ مُسْلِمًا
لا يحل لمسلم أن يروع مسلما
کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو ڈرائے
571
لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ
لا يحل لامرئ أن يهجر أخاه فوق ثلاث
کسی شخص کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ترک تعلق رکھے
572
لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ
لا تحل الصدقة لغني
کسی مال دار شخص کے لیے صدقہ لینا حلال نہیں
573
لَا يَهْلِكُ النَّاسُ حَتَّى يُعْذِرُوا مِنْ أَنْفُسِهِمْ
لا يهلك الناس حتى يعذروا من أنفسهم
لوگ اس وقت تک ہرگز ہلاک نہ ہوں گے جب تک ان کی نافرمانیوں کی کثرت نہ ہو جائے
574
لَا يَسْتَقِيمُ إِيمَانُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ
لا يستقيم إيمان عبد حتى يستقيم قلبه
کسی شخص کا ایمان اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا جب تک اس کا دل درست نہ ہو جائے
575
لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ
لا يؤمن عبد حتى يحب لأخيه ما يحب لنفسه
بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے اسی طرح خیر و بھلائی پسند نہ کرے جس طرح اپنے لیے کرتا ہے
576
لَا يَبْلُغُ الْعَبْدُ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَهُ
لا يبلغ العبد حقيقة الإيمان حتى يعلم أن ما أصابه لم يكن ليخطئه
بندہ اس وقت تک ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتا جب تک یہ یقین نہ کر لے کہ بے شک جو کچھ اسے پہنچا ہے وہ اس سے چوک نہیں سکتا تھا اور جو اسے نہیں پہنچا وہ اسے (کسی صورت) پہنچ نہیں سکتا تھا
577
لَا يَسْتَكْمِلُ الْعَبْدُ الْإِيمَانَ حَتَّى تَكُونَ فِيهِ ثَلَاثُ خِصَالٍ
لا يستكمل العبد الإيمان حتى تكون فيه ثلاث خصال
بندہ اس وقت تک ایمان کو مکمل نہیں کر سکتا جب تک اس میں تین خصلتیں نہ ہوں: تنگدستی میں خرچ کرنا، اپنے نفس کے ساتھ انصاف کرنا اور سلام کو عام کرنا
578
لَا يَسْتَكْمِلُ أَحَدُكُمْ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ حَتَّى يَخْزُنَ لِسَانَهُ
لا يستكمل أحدكم حقيقة الإيمان حتى يخزن لسانه
تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک ایمان کی حقیقت مکمل نہیں کر سکتا جب تک اپنی زبان قابو میں نہ کر لے
579
لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مَنْ لَا يَرْحَمُ النَّاسَ
لا يرحم الله من لا يرحم الناس
اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا
580
لَا يَشْبَعُ الْمُؤْمِنُ دُونَ جَارِهِ
لا يشبع المؤمن دون جاره
مومن اپنے پڑوسی کو (بھوکا) چھوڑ کر شکم سیر نہیں ہوتا
581
لَا يَشْبَعُ عَالِمٌ مِنْ عِلْمٍ حَتَّى يَكُونَ مُنْتَهَاهُ الْجَنَّةَ
لا يشبع عالم من علم حتى يكون منتهاه الجنة
عالم علم سے سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کی انتہا جنت ہوتی ہے
582
لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً
لا يزداد الأمر إلا شدة
(دنیا کا) معاملہ مزید سنگین ہی ہوتا جائے گا
583
لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ إِلَّا وَالَّذِي بَعْدَهُ شَرٌّ مِنْهُ
لا يأتى على الناس زمان إلا والذي بعده شر منه
لوگوں پر جو بھی دور آئے گا وہ اپنے سے پہلے دور سے برا ہوگا
584
لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَقِلَّ الرِّجَالُ
لا تقوم الساعة حتى يقل الرجال
قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ مرد کم اور عورتیں زیادہ نہ ہو جائیں
585
لَا يَسْتُرُ عَبْدٌ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
لا يستر عبد عبدا فى الدنيا إلا ستره الله يوم القيامة
جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے تو اللہ روز قیامت اس کی پردہ پوشی فرمائے گا
586
لَاخَيْرَ فِي صُحْبَةِ مَنْ لَا يَرَى لَكَ مِنَ الْحَقِّ مِثْلَ الَّذِي تَرَى لَهُ
لاخير فى صحبة من لا يرى لك من الحق مثل الذى ترى له
اس شخص کی صحبت میں کوئی بھلائی نہیں جو تیرے لیے اسی طرح خیر کا خواہش مند نہ ہو جس طرح تو اس کے لیے ہے
587
لَا تَذْهَبُ حَبِيبَتَا عَبْدٍ فَيَصْبِرُ وَيَحْتَسِبُ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ
لا تذهب حبيبتا عبد فيصبر ويحتسب إلا دخل الجنة
جس بندے کی دو محبوب چیزیں (آنکھیں) چلی جائیں پھر وہ صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے تو وہ جنت میں داخل ہوگا
588
لَا يَبْلُغُ الْعَبْدُ أَنْ يَكُونَ مِنَ الْمُتَّقِينَ حَتَّى يَدَعَ مَا لَا بَأْسَ بِهِ حَذَرًا لِمَا بِهِ الْبَأْسُ
لا يبلغ العبد أن يكون من المتقين حتى يدع ما لا بأس به حذرا لما به البأس
بندہ اس وقت تک متقی لوگوں کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ مشکوک امور سے بچنے کے لیے ان امور کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں کوئی حرج نہیں ہے
589
لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ
لا تزال طائفة من أمتي على الحق ظاهرين حتى يأتى أمر الله
میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آجائے
590
لَا تَزَالُ نَفْسُ الرَّجُلِ مُعَلَّقَةً بِدَيْنِهِ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ
لا تزال نفس الرجل معلقة بدينه حتى يقضى عنه
بندے کی روح اس کے قرض کی وجہ سے ہمیشہ معلق رہتی ہے جب تک کہ اس کی طرف سے ادا نہ کردیا جائے
591
لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرَ الصَّلَاةَ
لا يزال العبد فى صلاة ما انتظر الصلاة
بندہ جب تک نماز کا انتظار کرتا ہے وہ برابر نماز ہی میں رہتا ہے
592
لَا تُظْهِرِ الشَّمَاتَةَ لِأَخِيكَ فَيُعَافِيَهُ اللَّهُ وَيَبْتَلِيَكَ
لا تظهر الشماتة لأخيك فيعافيه الله ويبتليك
اپنے بھائی کی تکلیف پر خوشی کا اظہار مت کر (کہیں ایسا نہ ہو) کہ اسے اللہ تعالیٰ ٰ عافیت دے دے اور تجھے آزمائش میں ڈال دے
593
لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الدَّهْرُ
لا تسبوا الدهر فإن الله هو الدهر
زمانے کو گالی نہ دو کیونکہ اللہ ہی زمانہ (یعنی زمانے کا خالق) ہے
594
لَا تَسُبُّوا السُّلْطَانَ، فَإِنَّهُ فَيْءُ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ
لا تسبوا السلطان، فإنه فيء الله فى أرضه
حاکم کو گالی نہ دو کیونکہ وہ اللہ کا اس کی زمین میں سایہ ہے
595
لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا
لا تسبوا الأموات، فإنهم قد أفضوا إلى ما قدموا
مُردوں کو گالی نہ دو کیونکہ انہوں نے جو آگے بھیجا ہے اسے وہ حاصل کر چکے ہیں
596
لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ فَتُؤْذُوا الْأَحْيَاءَ
لا تسبوا الأموات فتؤذوا الأحياء
مُردوں کو گالی نہ دو کہ (اس سے) تم زندوں کو تکلیف دو گے
597
لَا يَرُدُّ الرَّجُلُ هَدِيَّةَ أَخِيهِ، فَإِنْ وَجَدَ فَلْيُكَافِئْهُ
لا يرد الرجل هدية أخيه، فإن وجد فليكافئه
آدمی اپنے بھائی کا ہدیہ واپس نہ کرے پھر اگر وہ (اپنے پاس کچھ) پائے تو ضرور اچھا بدلہ دے
598
لَا تَمْسَحْ يَدَكَ بِثَوْبِ مَنْ لَا تَكْسُو
لا تمسح يدك بثوب من لا تكسو
اس شخص کے کپڑے سے اپنا ہاتھ مت صاف کر جس کو تو نے پہنایا نہیں
599
لَا تَرُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ
لا تردوا السائل ولو بشق تمرة
سائل کو (خالی ہاتھ) نہ لوٹاؤ اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو
600
لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ
لا تغتابوا المسلمين
مسلمانوں کی غیبت نہ کرو
601
لَا تَخْرِقَنَّ عَلَى أَحَدٍ سِتْرًا
لا تخرقن على أحد سترا
کسی کا عیب ہرگز نہ ظاہر کرو
602
لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا
لا تحقرن من المعروف شيئا
نیکی کے کسی بھی کام کو ہرگز نہ حقیر سمجھو
603
لَا تُوَاعِدْ أَخَاكَ مَوْعِدًا فَتُخْلِفَهُ
لا تواعد أخاك موعدا فتخلفه
اپنے بھائی سے ایسا وعدہ نہ کر جس کی تو خلاف ورزی کرے
604
لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ لِضُرٍّ نَزَلَ بِهِ
لا يتمنين أحدكم الموت لضر نزل به
تم میں سے کوئی شخص کسی تکلیف کی وجہ سے جو اسے پہنچی ہو موت کی تمنا ہرگز نہ کرے
605
لَا يَمُوتَنَّ أَحَدٌ إِلَّا وَهُوَ يُحْسِنُ الظَّنَّ بِاللَّهِ
لا يموتن أحد إلا وهو يحسن الظن بالله
ہر شخص کو بس اس حال میں موت آئے کہ وہ اللہ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہو
606
لَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَنَاجَشُوا
لا تحاسدوا ولا تناجشوا
ایک دوسرے سے حسد نہ کرو اور نہ خریداری کی نیت کے بغیر بولی میں اضافہ کرو
607
لَا تَكُونُوا عَيَّابِينَ وَلَا مَدَّاحِينَ
لا تكونوا عيابين ولا مداحين
تم عیب جوئی کرنے والے بنو نہ مدح وتعریف کرنے والے
608
لَا تَعْجَبُوا بِعَمَلِ عَامَلٍ حَتَّى تَنْظُرُوا بِمَ يُخْتَمُ لَهُ
لا تعجبوا بعمل عامل حتى تنظروا بم يختم له
کسی عمل کرنے والے کے عمل پر اس وقت تک تعجب نہ کرو جب تک تم یہ نہ دیکھ لو کہ اس کا خاتمہ کس عمل پر ہو رہا ہے
609
لَا يُعْجِبُكُمْ إِسْلَامُ رَجُلٍ حَتَّى تَعَلَّمُوا كُنْهَ عَقْلِهِ
لا يعجبكم إسلام رجل حتى تعلموا كنه عقله
کسی شخص کا اسلام تمہیں اس وقت تک بھلا نہ لگے جب تک تم یہ نہ جان لو کہ اس کی عقل کی گہرائی کتنی ہے
610
لَا تَجْعَلُونِي كَقَدَحِ الرَّاكِبِ
لا تجعلوني كقدح الراكب
مجھے سوار (مسافر) کے پیالہ کی طرح مت بناؤ
611
لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ مَهَابَةُ النَّاسِ أَنْ يَقُومَ بِالْحَقِّ إِذَا عَلِمَهُ
لا يمنعن أحدكم مهابة الناس أن يقوم بالحق إذا علمه
لوگوں کا خوف تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے ہرگز نہ روکے جبکہ وہ اسے جانتا ہو
612
لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ فَإِنَّ ثَالَثُهُمَا الشَّيْطَانُ
لا يخلون رجل بامرأة فإن ثالثهما الشيطان
کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ علیحدگی اختیار نہ کرے کیونکہ ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے
613
لَا تُرْضِيَنَّ أَحَدًا بِسَخَطِ اللَّهِ
لا ترضين أحدا بسخط الله
اللہ کی ناراضی سے کسی کو ہرگز راضی نہ کر
614
لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ
لا تسأل الإمارة
امارت نہ مانگنا
615
لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ الْوَلَدُ غَيْظًا
لا تقوم الساعة حتى يكون الولد غيظا
قیامت قائم نہ ہوگی جب تک کہ اولاد غیظ وغضب کا باعث نہ بنے
616
لَنْ يَهْلِكَ امْرُؤٌ بَعْدَ مَشُورَةٍ
لن يهلك امرؤ بعد مشورة
مشورے کے بعد بندہ ہرگز بر باد نہیں ہوتا
617
لَنْ تَهْلِكَ الرَّعِيَّةُ وَإِنْ كَانَتْ ظَالِمَةً
لن تهلك الرعية وإن كانت ظالمة
رعایا ہرگز ہلاک نہ ہوگی خوہ وہ ظالم ہو
618
وَإِيَّاكَ وَمَا يُعْتَذَرُ مِنْهُ
وإياك وما يعتذر منه
اس چیز سے بچو جس سے (بعد میں) معذرت کرنی پڑے
619
إِيَّاكُمْ وَالْمَدْحَ فَإِنَّهُ الذَّبْحُ
إياكم والمدح فإنه الذبح
مدح سرائی سے بچو کیونکہ یہ ذبح کرنا ہے
620
إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ
إياكم ومحقرات الذنوب
معمولی سمجھے جانے والے گناہوں سے بچو
621
إِيَّاكَ وَمُشَاوَرَةَ النَّاسِ
إياك ومشاورة الناس
لوگوں کی رائے لینے سے بچو
622
إِيَّاكُمْ وَخَضْرَاءَ الدِّمَنِ
إياكم وخضراء الدمن
گندی جگہوں میں پیدا ہونے والے سبزے سے بچو
623
إِيَّاكُمْ وَالدَّيْنَ
إياكم والدين
قرض سے بچو
624
إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ
إياكم والظن، فإن الظن أكذب الحديث
بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے
625
إِيَّاكُمْ وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ وَإِنْ كَانَ كَافِرًا
إياكم ودعوة المظلوم وإن كان كافرا
مظلوم کی بددعا سے بچو خواہ وہ کافر ہی ہو
626
إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا
إن من البيان سحرا
بے شک بعض بیان جادو ہوتے ہیں
627
إِنَّ أُمَّتِي أُمَّةٌ مَرْحُومَةٌ
إن أمتي أمة مرحومة
بے شک میری امت امت مرحومہ ہے
628
إِنَّ حُسْنَ الْعَهْدِ مِنَ الْإِيمَانِ
إن حسن العهد من الإيمان
دوستی نبھانا ایمان میں سے ہے
629
إِنَّ حُسْنَ الظَّنِّ مِنْ حُسْنِ الْعِبَادَةِ
إن حسن الظن من حسن العبادة
بے شک حسن ظن حسن عبادت میں سے ہے
630
إِنَّ الْعُلَمَاءَ وَرَثَةُ الْأَنْبِيَاءِ
إن العلماء ورثة الأنبياء
بے شک علماء انبیاء کے وارث ہیں
631
إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ
إن الدين يسر
بے شک دین آسان ہے
632
إِنَّ دِينَ اللَّهِ الْحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ
إن دين الله الحنيفية السمحة
بے شک اللہ کا دین سیدھا اور آسان ہے
633
إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ
إن أعجل الطاعة ثوابا صلة الرحم
بے شک سب سے جلد جس بھلائی کا بدلہ ملتا ہے وہ صلہ رحمی ہے
634
إِنَّ الْحِكْمَةَ تَزِيدُ الشَّرِيفَ شَرَفًا
إن الحكمة تزيد الشريف شرفا
بے شک حکمت شریف آدمی کی شرافت میں اضافہ کرتی ہے
635
إِنَّ مُحَرِّمَ الْحَلَالِ كَمُحَلِّلِ الْحَرَامِ
إن محرم الحلال كمحلل الحرام
بے شک حلال چیز کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے حرام کو حلال کرنے والا
636
إِنَّ أَحْسَابَ أَهْلِ الدُّنْيَا هَذَا الْمَالُ
إن أحساب أهل الدنيا هذا المال
بے شک دنیا والوں کا حسب یہ مال ہے
637
إِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا
إن لصاحب الحق مقالا
بے شک صاحب حق کوبات کرنے کا حق ہے
638
إِنَّ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ مِنْ أَعْمَالِ أَهْلِ الْجَنَّةِ
إن مكارم الأخلاق من أعمال أهل الجنة
بے شک اعلیٰ اخلاق اہل جنت کے اعمال میں سے ہیں
639
إِنَّ أَحْسَنَ الْحُسْنِ الْخُلُقُ الْحَسَنُ
إن أحسن الحسن الخلق الحسن
بے شک بہترین حسن، حسن خلق ہے۔
640
إِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ
إن مولى القوم من أنفسهم
بے شک قوم کا آزاد کردہ غلام انہی میں شمار ہوتا ہے
641
إِنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُلْهُ
إن أكثر أهل الجنة البله
بے شک اہل جنت کی اکثریت بھولے بھالے لوگوں کی ہوگی
642
إِنَّ أَقَلَّ سَاكِنِي الْجَنَّةِ النِّسَاءُ
إن أقل ساكني الجنة النساء
بے شک جنت کے رہنے والوں میں عورتیں بہت کم ہیں
643
إِنَّ الْمَعُونَةَ تَأْتِي الْعَبْدَ مِنَ اللَّهِ عَلَى قَدْرِ الْمُؤْنَةِ
إن المعونة تأتي العبد من الله على قدر المؤنة
بے شک بندے پر مدد ذمہ داری کے بقدر آتی ہے
644
إِنَّ أَبَرَّ الْبِرِّ أَنْ يَصِلَ الرَّجُلُ أَهْلَ وُدِّ أَبِيهِ
إن أبر البر أن يصل الرجل أهل ود أبيه
بے شک سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ آدمی اپنے والدکے دوستوں سے صلہ رحمی کرے
645
إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ
إن الشيطان يجري من ابن آدم مجرى الدم
بے شک شیطان ابن آدم (کے اندر) اس طرح دوڑتا ہے جس طرح خون گردش کرتا ہے
646
إِنَّ أَشْكَرَ النَّاسِ لِلَّهِ أَشْكَرُهُمْ لِلنَّاسِ
إن أشكر الناس لله أشكرهم للناس
بے شک لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ شکر گزار وہ ہے جو لوگوں کا زیادہ شکر ادا کرنے والا ہو
647
إِنَّ إِعْطَاءَ هَذَا الْمَالِ فِتْنَةٌ
إن إعطاء هذا المال فتنة
بلاشبہ اس مال کا ملنا آزمائش ہے
648
إِنَّ عَذَابَ هَذِهِ الْأُمَّةِ جُعِلَ فِي دُنْيَاهَا
إن عذاب هذه الأمة جعل فى دنياها
بے شک اس امت کا عذاب اس کی دنیا میں رکھ دیا گیا ہے
Back