مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
586. لَاخَيْرَ فِي صُحْبَةِ مَنْ لَا يَرَى لَكَ مِنَ الْحَقِّ مِثْلَ الَّذِي تَرَى لَهُ
586. اس شخص کی صحبت میں کوئی بھلائی نہیں جو تیرے لیے اسی طرح خیر کا خواہش مند نہ ہو جس طرح تو اس کے لیے ہے
حدیث نمبر: 907
907 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا الْقَاضِي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، ثنا أَبُو عَرُوبَةَ، ثنا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَمْرٍو النَّخَعِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ، وَلَا خَيْرَ فِي صُحْبَةِ مَنْ لَا يَرَى لَكَ مِنَ الْحَقِّ مِثْلَ الَّذِي تَرَى لَهُ»
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے اور اس شخص کی صحبت میں کوئی بھلائی نہیں جو تیرے لیے اسی طرح خیر کا خواہش مند نہ ہو جس طرح تو اس کے لیے ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 907]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، الموضوعات: 2/283»
سلیمان بن عمر ونخعی کذاب ہے۔

وضاحت: فائدہ: -
دیکھئے حدیث نمبر 187, 188۔