سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 959]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6066، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2563، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1988، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4917، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1117، ومالك فى «الموطأ» رواية ابن القاسم، 291، والطبراني فى «الصغير» برقم: 240، 466، 628، 1013»
وضاحت: تشریح: - بدگمانی سے مراد بغیر دلیل اور بغیر تحقیق کے کسی کے متعلق کوئی رائے یا خیال دل میں بٹھا لینا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدگمانی کو سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا ہے۔ اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے لہٰذا بدگمانی سے بچنا چاہیے۔ ہمیں جھوٹ سے بچنے اور سچائی کو اپنانے کا حکم دیا گیا ہے سچائی کا نتیجہ جنت اور جھوٹ کا نتیجہ جہنم ہے۔