سیدنا انس رضی اللہ عنہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک شیطان ابن آدم (کے اندر) اس طرح دوڑتا ہے جس طرح خون گردش کرتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 995]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2174، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4719، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12455، 12787، 14258، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3470، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 108»
وضاحت: تشریح: - اس حدیث سے پتا چلا کہ شیطان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی قدرت اور طاقت میسر ہے کہ وہ داخلی اور باطنی طور پر انسان کے اندر گھس کر اسے بہکائے اور گمراہ کرے لہٰذا انسان کو چاہیے کہ ہر وقت محتاط رہے اور شیطانی حملوں سے بچنے کے لیے ایمان اور عمل صالح کے ساتھ ساتھ کثرت سے اللہ کا ذکر کرے اور شیطان مردود سے اللہ تعالیٰ ٰ کی پناہ کا طالب رہے ورنہ شیطانی حملوں سے بچنا بہت مشکل ہے۔