سیدنا ابوبکر ہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کے کپڑے سے اپنا ہاتھ مت صاف کر جس کو تو نے پہنایا نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 927]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، تاريخ مدينة السلام: 4/323» محمد بن عمر واقدی متروک ہے۔
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص کسی ایسے شخص کے کپڑے سے اپنا ہاتھ صاف کرے جس کو اس نے پہنایا نہ ہو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 928]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، حسن بصری مدلس کا عنعنہ ہے۔