مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
638. إِنَّ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ مِنْ أَعْمَالِ أَهْلِ الْجَنَّةِ
638. بے شک اعلیٰ اخلاق اہل جنت کے اعمال میں سے ہیں
حدیث نمبر: 985
985 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ الْجِيزِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا طَلْقُ بْنُ السَّمْحِ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّهُ مَرِضَ فَعَادَهُ بَعْضُ إِخْوَانِهِ، فَقَالَ لِجَارِيَتِهِ: يَا جَارِيَةُ هَلُمِّي لِإِخْوَانِنَا شَيْئًا وَلَوْ كِسْرًا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ مِنْ أَعْمَالِ أَهْلِ الْجَنَّةِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ بے شک وہ بیمار پڑ گئے تو ان کے کچھ (دینی) بھائی ان کی عیادت کے لیے آئے، انہوں نے اپنی کنیز سے کہا: کنیز! جلدی سے ہمارے بھائیوں کے لیے کچھ لے کر آؤ چاہے روٹی کا ایک ٹکڑا ہی ہو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: بے شک اعلیٰ اخلاق اہل جنت کے اعمال میں سے ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 985]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مكارم الاخلاق لابن ابى الدنيا: 12، المعجم الاوسط: 6501، ابن الاعرابي: 649»

وضاحت: تشریح: -
حدیث نمبر 53 ملاحظہ کیجیے۔