زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ ملک شام کی طرف نکلے، کہتے ہیں: پھر میں نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”حاکم کو گالی نہ دو کیونکہ وہ اللہ کا اس کی زمین میں سایہ ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 922]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، السنة لابن ابي عاصم: 1013، الضعفاء للعقيلي: 3/813، شعب الايمان: 6987» اسماعیل مولی مزنبین سخت ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔ «السلسلة الضعيفة: 2264»