سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرض کے غم کے سوا کوئی غم نہیں اور آنکھ کے درد کے سوا کوئی درد نہیں۔“ حارثی کی روایت میں ہے کہ امام طبرانی نے کہا: اسے محمد بن منکدر سے صرف ابن ابی ذئب روایت کرتا ہے اور اس سے روایت کرنے میں سہل بن قرین منفرد ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 854]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 6064، اولمعجم الصغير: 854،» ، قرین بن سہل اور اس کا والد دونوں ضعیف ہیں۔