سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 894]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7376، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2319، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 465، 467، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1922، والحميدي فى «مسنده» برقم: 821، 822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19468»
وضاحت: تشریح: - اللہ تعالیٰ ٰ کی مخلوق کے ساتھ رحم وکرم کا معاملہ کرنا اللہ کو بہت پسند ہے حتیٰ کہ جانوروں اور پرندوں کے ساتھ بھی (جیسا کہ حدیث میں کتے کو پانی پلانے کی وجہ سے گناہ گار کی بخشش والا واقعہ ہے) اس سے انسان اللہ کی رحمت کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ اس حدیث میں انسانوں کا ذکر اس کی خصوصیت کے اعتبار سے ہے ورنہ جانوروں پر رحم کرنا بھی مطلوب ہے۔ (ریاض الصالحین: 1/236)