سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عالم علم سے سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کی انتہا جنت ہوتی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 897]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، محمد بن أحمد بن عیاض مجہول ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن بھلائی سننے سے سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کی انتہا جنت ہوتی ہے۔“[ترمذي: 2686، وسنده حسن]