حسن سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اپنے بھائی کا ہدیہ واپس نہ کرے پھر اگر وہ (اپنے پاس کچھ) پائے تو ضرور اچھا بدلہ دے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 926]
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه الزهد لهناد: 804» اسے حسن بصری تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور اسماعیل بن مسلم ضعیف ہے۔