سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں اور جس کا عہد نہیں اس کا دین نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 848]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 3/251» مغیرہ بن زیاد ثقفی مجہول الحال ہے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی ہمیں خطاب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں اور جس کا عہد نہیں اس کا دین نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 849]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 3/135، والمعجم الاوسط: 2606، وابويعلى: 2863» قتادہ مدلس کا عنعنہ اور ابوہلال ضعیف ہے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی ہمیں خطاب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 850]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 3/135، والمعجم الاوسط: 2606، وابويعلى: 2863» قتادہ مدلس کا عنعنہ اور ابوہلال ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطاب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں فرمایا: ”جس میں امانت نہیں اس کا ایمان نہیں اور جس کا عہد نہیں اس کا دین نہیں۔“[ابن حبان: 194، وسنده صحيح]