سنن ترمذي
كتاب الصلاة کتاب: نماز کے احکام و مسائل The Book on Salat (Prayer) 149. باب مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ إِلَى الرَّاحِلَةِ باب: سواری کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا بیان۔ Chapter: What Has Been Related About Salat Toward One's Mount
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اونٹ یا اپنی سواری کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی، نیز اپنی سواری پر نماز پڑھتے رہتے چاہے وہ جس طرف متوجہ ہوتی ۱؎۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- یہی بعض اہل علم کا قول ہے کہ اونٹ کو سترہ بنا کر اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ۲؎۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 47 (502)، سنن ابی داود/ الصلاة 104 (692)، (تحفة الأشراف: 7908)، سنن الدارمی/الصلاة 126 (1452)، وراجع إیضا: صحیح البخاری/الصلاة 50 (430) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: پچھلی حدیث کے حاشیہ میں امام ترمذی نے اسی کی طرف اشارہ کیا ہے، ایسے میں شرط صرف یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ کے وقت منہ قبلہ کی طرف کر کے اس کے بعد سواری چاہے جدھر جائے، لیکن یہ صرف نفل نمازوں میں تھا، فرض نماز میں سواری سے اتر کر قبلہ رخ ہو کر ہی پڑھتے تھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، صفة الصلاة // 55 //، صحيح أبي داود (691 - 1109)
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.