سنن ترمذي
كتاب الصلاة کتاب: نماز کے احکام و مسائل The Book on Salat (Prayer) 83. باب مَا جَاءَ فِي النَّهْىِ عَنِ الْقِرَاءَةِ، فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ باب: رکوع اور سجدے میں قرأت کی ممانعت۔ Chapter: What Has Been Related About Prohibiting Recitations While Bowing and Prostrating
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی اور کسم کے رنگے ہوئے کپڑے پہننے، سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔
۱- علی رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن عباس رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے، ۳- صحابہ کرام، تابعین عظام اور ان کے بعد کے لوگوں میں سے اہل علم کا یہی قول ہے، ان لوگوں نے رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنے کو مکروہ کہا ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 41 (480)، واللباس 4 (2078)، سنن ابی داود/ اللباس 11 (4044)، سنن النسائی/التطبیق 7 (1041)، و 61 (119، 1120)، الزینة 43 (5172، 5176، 5178، 5183)، و77 (5266-5272)، سنن ابن ماجہ/اللباس 21 (3602)، و40 (3642)، (تحفة الأشراف: 1079)، موطا امام مالک/الصلاة 6 (28)، مسند احمد (1/80، 81، 92، 104، 114، 119، 121، 123، 126، 132، 133، 134، 137، 138، 146)، ویأتي عند المؤلف في اللباس 5 (1725)، و13 (1737) والأدب 45 (2808) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.