سنن ترمذي
كتاب الصلاة کتاب: نماز کے احکام و مسائل The Book on Salat (Prayer) 43. باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ أَنْ يَأْخُذَ الْمُؤَذِّنُ عَلَى الأَذَانِ أَجْرًا باب: اذان کی اجرت لینے کی کراہت کا بیان۔ Chapter: What Has Been Related About The Dislike For The Mu'adh-dhin Taking A Wage For the Adhan
عثمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ سب سے آخری وصیت رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے مجھے یہ کی کہ ”مؤذن ایسا رکھنا جو اذان کی اجرت نہ لے“۔
۱- عثمان رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اور اہل علم کے نزدیک عمل اسی پر ہے، انہوں نے مکروہ جانا ہے کہ مؤذن اذان پر اجرت لے اور مستحب قرار دیا ہے کہ مؤذن اذان اجر و ثواب کی نیت سے دے ۱؎۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 37 (468)، سنن ابی داود/ الصلاة 40 (531)، سنن النسائی/الأذان 32 (673)، سنن ابن ماجہ/الأذان 3 (714)، (تحفة الأشراف: 9763، وکذا 9770)، مسند احمد (4/217) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (714)
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.