سنن ترمذي
كتاب الصلاة کتاب: نماز کے احکام و مسائل The Book on Salat (Prayer) 106. باب مَا جَاءَ كَيْفَ الْجُلُوسُ فِي التَّشَهُّدِ باب: تشہد میں کیسے بیٹھیں؟ Chapter: [What Has Been Related About] How To Sit During At-Tashah-hud
وائل بن حجر رضی الله عنہ کہتے ہیں: میں مدینے آیا تو میں نے (اپنے جی میں) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ضرور دیکھوں گا۔ (چنانچہ میں نے دیکھا) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشہد کے لیے بیٹھے تو آپ نے اپنا بایاں پیر بچھایا اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا اور اپنا دایاں پیر کھڑا رکھا۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے، اور یہی سفیان ثوری، اہل کوفہ اور ابن مبارک کا بھی قول ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الافتتاح 11 (890)، والتطبیق 97 (1160)، والسہو 29 (1263، 1264)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 15 (868)، (تحفة الأشراف: 11784)، مسند احمد (4/316، 318) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (716)
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.