سنن ترمذي
كتاب الصلاة کتاب: نماز کے احکام و مسائل The Book on Salat (Prayer) 31. باب مَا جَاءَ فِي التَّرَسُّلِ فِي الأَذَانِ باب: اذان کے کلمات ٹھہر ٹھہر کے کہنے کا بیان۔ Chapter: What Has Been Related About Saying The Phrases Of The Adhan With Deliberateness And Slowly
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی الله عنہ سے فرمایا: ”بلال! جب تم اذان دو تو ٹھہر ٹھہر کر دو اور جب اقامت کہو تو جلدی جلدی کہو، اور اپنی اذان و اقامت کے درمیان اس قدر وقفہ رکھو کہ کھانے پینے والا اپنے کھانے پینے سے اور پاخانہ پیشاب کی حاجت محسوس کرنے والا اپنی حاجت سے فارغ ہو جائے اور اس وقت تک (اقامت کہنے کے لیے) کھڑے نہ ہو جب تک کہ مجھے نہ دیکھ لو۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 2222 و2493) (ضعیف جداً) (سند میں عبدالمنعم متروک ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا، لكن قوله: " ولا تقوموا.. " صحيح ويأتى (517)، الإرواء (228)
اس سند سے بھی عبدالمنعم سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (ضعیف جداً)»
|
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.