Download
Hindi
English
Quran word by word
حدیث تلاش:
قرآن، تفسیر ابن کثیر
-
عربی لفظ
-
اردو لفظ
-
رواۃ الحدیث
-
سوال و جواب
الحمدللہ ! مصنف ابن ابي شيبه پہلی مرتبہ نیٹ پر محقق سعد الشثری کی تحکیم اور ترقیم عوامہ کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
نوٹ: انٹرنیٹ سپیڈ سلو ہونے کے پیش نظر ہماری آف لائن ایپس ڈاونلوڈ کر لیں۔
روٹ ورڈز
-
الفاظ وضاحت
-
سورہ فہرست
-
لفظ بہ لفظ ترجمہ
-
مترادفات
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش
صحيح البخاري
صحيح مسلم
سنن ابي داود
سنن ابن ماجه
سنن نسائي
سنن ترمذي
صحیح ابن خزیمہ
مسند احمد
مسند الحمیدی
مسند عبداللہ بن عمر
مسند عبدالله بن مبارك
مسند عبدالرحمن بن عوف
مسند اسحاق بن راہویہ
مسند الشهاب
احاديث صحيحه الباني
موطا امام مالك رواية یحییٰ اللیثی
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
بلوغ المرام
مشکوۃ المصابیح
الادب المفرد
سنن دارمی
صحيفه همام بن منبه
شمائل ترمذي
مختصر صحيح بخاري
مختصر صحيح مسلم
اللؤلؤ والمرجان
معجم صغیر للطبرانی
مصنف ابن ابي شيبه
سوانح حیات: شہاب الدین القضائی رحمہ اللہ
مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
مکمل فہرست ابواب 0
ابواب فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔
نمبر
ابواب فہرست
تفصیل
756
لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يُوَقِّرِ الْكَبِيرَ وَيَرْحَمِ الصَّغِيرَ
ليس منا من لم يوقر الكبير ويرحم الصغير
جو بڑے کی توقیر نہ کرے اور چھونے پر رحم نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں
757
لَيْسَ بِكَذَّابٍ مَنْ أَصْلَحَ بَيْنَ اثْنَيْنِ
ليس بكذاب من أصلح بين اثنين
وہ شخص جھوٹا نہیں جو دو افراد کے درمیان صلح کرائے
758
لَيْسَ الْغِنَى عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ
ليس الغنى عن كثرة العرض
ساز و سامان کی کثرت مال داری نہیں
759
لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ
ليس الشديد بالصرعة
کشتی میں پچھاڑنے والا طاقتور اور بہادر نہیں
760
لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ مِنَ الدُّعَاءِ
ليس شيء أكرم على الله من الدعاء
اللہ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر کوئی چیز مکرم نہیں
761
لَيْسَ شَيْءٌ أَسْرَعَ عُقُوبَةً مِنْ بَغِي
ليس شيء أسرع عقوبة من بغي
بغاوت و سرکشی کی سزا سے بڑھ کر کوئی چیز تیز نہیں
762
لَيْسَ شَيْءٌ خَيْرًا مِنْ أَلْفٍ مِثْلِهِ إِلَّا الْمُؤْمِنُ
ليس شيء خيرا من ألف مثله إلا المؤمن
مومن کے سوا کوئی چیز اپنے جیسی ہزار چیزوں سے بہتر نہیں
763
لَيْسَ لَكَ مِنْ مَالِكَ إِلَّا مَا أَكَلْتَ فَأَفْنَيْتَ
ليس لك من مالك إلا ما أكلت فأفنيت
تیرے مال میں سے تیرا صرف وہی ہے جو تو نے کھا کر فنا کر دیا
764
خَيْرُ الذِّكْرِ الْخَفِيُّ، وَخَيْرُ الرِّزْقِ مَا يَكْفِي
خير الذكر الخفي، وخير الرزق ما يكفي
بہترین ذکر ذکر خفی ہے اور بہترین رزق وہ ہے جو کفایت کرے
765
خَيْرُ الْعِيَادَةِ أَخَفُّهَا
خير العيادة أخفها
بہترین عیادت وہ ہے جو زیادہ مخفی (طریقے سے کی گئی) ہو
766
خَيْرُ الْمَجَالِسِ أَوْسَعُهَا
خير المجالس أوسعها
ہترین مجلسیں وہ ہیں جو کشادہ ہوں
767
خَيْرُ دِينِكُمْ أَيْسَرُهُ
خير دينكم أيسره
تمہارا بہترین دین وہ ہے جو آسان تر ہو
768
خَيْرُ النِّكَاحِ أَيْسَرُهُ
خير النكاح أيسره
بہترین نکاح وہ ہے جو آسان تر ہو
769
خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى
خير الصدقة ما كان عن ظهر غنى
بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد آدمی غنی رہے
770
خَيْرُ الْعَمَلِ مَا نَفَعَ
خير العمل ما نفع
بہترین عمل وہ ہے جو نفع دے
771
خَيْرُ النَّاسِ أَنْفَعُهُمْ لِلنَّاسِ
خير الناس أنفعهم للناس
لوگوں میں بہترین وہ ہے جو ان میں سے (دوسرے) لوگوں کے لیے زیادہ نفع مند ہو
772
خَيْرُ الْأَصْحَابِ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرُهُمْ لِصَاحِبِهِ
خير الأصحاب عند الله خيرهم لصاحبه
اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہیں جو ان میں اپنے ساتھی کے لیے بہتر ہوں
773
خَيْرُ الرُّفَقَاءِ أَرْبَعَةٌ
خير الرفقاء أربعة
بہترین ساتھی چار ہیں
774
خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ
خيركم من تعلم القرآن وعلمه
تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور اسے (لوگوں کو) سکھایا
775
خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ
خيركم خيركم لأهله
تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو
776
خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ
خيركم من يرجى خيره ويؤمن شره
تم میں سے بہتر وہ ہے جس سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے امن ہو
777
خَيْرُ بُيُوتِكُمْ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ مُكْرَمٌ
خير بيوتكم بيت فيه يتيم مكرم
تمہارے گھروں میں سے بہترین گھر وہ ہے جس میں کسی یتیم کی عزت کی جاتی ہو
778
خَيْرُ الْمَالِ سِكَّةٌ مَأْبُورَةٌ وَفَرَسٌ مَأْمُورَةٌ
خير المال سكة مأبورة وفرس مأمورة
بہترین مال بارآور کھجور کے درختوں سے بھرا ہوا راستہ یا زیادہ بچے دینے والی گھوڑی ہے
779
خَيْرُ مَسَاجِدِ النِّسَاءِ قَعْرُ بُيُوتِهِنَّ
خير مساجد النساء قعر بيوتهن
عورتوں کی بہترین مسجدیں ان کے گھروں کے اندرونی حصے ہیں
780
إِنَّ مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدَ
إن من خير ثيابكم البياض، وإن من خير أكحالكم الإثمد
بے شک تمہارے کپڑوں میں سے بہترین کپڑے سفید ہیں اور تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے
781
خَيْرُ شَبَابِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِكُهُولِكُمْ
خير شبابكم من تشبه بكهولكم
تمہارے بہترین جوان وہ ہیں جو تمہارے بوڑھوں سے مشابہت رکھیں
782
خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا
خير صفوف الرجال أولها، وشرها آخرها
مردوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی پہلی صف ہے اور بدتر صف ان کی آخری صف ہے
783
الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى
اليد العليا خير من اليد السفلى
اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے
784
مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى
ما قل وكفى خير مما كثر وألهى
جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے
785
الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَخَيْرُ مَتَاعِهَا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ
الدنيا متاع وخير متاعها المرأة الصالحة
دنیا ساز و سامان ہے اور اس کا بہترین سامان نیک عورت ہے
786
الْوَحْدَةَ خَيْرٌ مِنَ الْجَلِيسِ السُّوءِ
الوحدة خير من الجليس السوء
برے دوست سے تنہائی بہتر ہے
787
اسْتِتْمَامُ الْمَعْرُوفِ خَيْرٌ مِنَ ابْتِدَائِهِ
استتمام المعروف خير من ابتدائه
(پہلی) نیکی کو مکمل کرنا (دوسری نیکی کی) ابتدا کرنے سے بہتر ہے
788
عَمَلٌ قَلِيلٌ فِي سُنَّةٍ خَيْرٌ مِنْ عَمَلٍ كَثِيرٍ فِي بِدْعَةٍ
عمل قليل فى سنة خير من عمل كثير فى بدعة
سنت کے مطابق تھوڑ ا عمل بھی بدعت کے بہت زیادہ عمل سے بہتر ہے
789
خِيَارُكُمْ كُلُّ مُفْتَنٍ تَوَّابٍ
خياركم كل مفتن تواب
تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو آزمائش میں گھرے ہوئے، خوب تو بہ کرنے والے ہوں
790
خِيَارُكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً
خياركم أحسنكم قضاء
تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو ادائیگی میں سب سے اچھے ہوں
791
خِيَارُ الْمُؤْمِنِينَ الْقَانِعُ وَشِرَارُهُمُ الطَّامِعُ
خيار المؤمنين القانع وشرارهم الطامع
مومنوں میں سے بہترین وہ ہیں جو قناعت پسند ہوں اور ان میں سے بدترین وہ ہیں جو لالچ کرنے والے ہوں
792
خِيَارُ أُمَّتِي عُلَمَاؤُهَا، وَخِيَارُ عُلَمَائِهَا حُلَمَاؤُهَا
خيار أمتي علماؤها، وخيار علمائها حلماؤها
میری امت کے بہترین لوگ اس کے علماء ہیں اور اس کے بہترین علماء وہ ہیں جو بردبار ہوں
793
خِيَارُ أُمَّتِي أَحِدَّاؤُهَا الَّذِينَ إِذَا غَضِبُوا رَجَعُوا
خيار أمتي أحداؤها الذين إذا غضبوا رجعوا
میری امت کے بہترین لوگ وہ تیز طبیعت والے لوگ ہیں کہ جب انہیں غصہ آئے تو (جلد ہی) اسے پی جاتے ہیں
794
أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ اللِّسَانُ
أفضل الصدقة اللسان
افضل صدقہ زبان کا ہے
795
أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ إِصْلَاحُ ذَاتِ الْبَيِّنِ
أفضل الصدقة إصلاح ذات البين
افضل صدقہ آپس کے تعلقات کو درست رکھنا ہے
796
أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ عَلَى ذِي الرَّحِمِ الْكَاشِحِ
أفضل الصدقة على ذي الرحم الكاشح
افضل صدقہ وہ ہے جو بغض و عداوت رکھنے والے رشتہ دار پر کیا جائے
797
أَفْضَلُ الْعِبَادَةِ انْتِظَارُ الْفَرَجِ
أفضل العبادة انتظار الفرج
افضل عبادت خوشحالی کا انتظار کرنا ہے
798
أَفْضَلُ عُبَادَةِ أُمَّتِي قِرَاءَةُ الْقُرْآنِ
أفضل عبادة أمتي قراءة القرآن
میری امت کی افضل عبادت تلاوت قرآن ہے
799
أَفْضَلُ الْحَسَنَاتِ تَكْرِمَةُ الْجُلَسَاءِ
أفضل الحسنات تكرمة الجلساء
افضل نیکی ہم نشینوں کی عزت کرنا ہے۔
800
أَفْضَلُ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ أَمِيرٍ جَائِرٍ
أفضل الجهاد كلمة حق عند أمير جائر
افضل جہاد ظالم امیر کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے
801
أَفْضَلُ الْفَضَائِلِ أَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ
أفضل الفضائل أن تصل من قطعك
افضل ترین کام یہ ہے کہ جو تجھ سے قطع رحمی کرے تو اس سے صلہ رحمی کر
802
أَفْضَلُ الْعِبَادَةِ الْفِقْهُ، وَأَفْضَلُ الدِّينِ الْوَرَعُ
أفضل العبادة الفقه، وأفضل الدين الورع
افضل عبادت دین کی سمجھے ہے اور فضل دین پر ہیز گاری ہے
803
«أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا»
أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا
مومنوں میں کامل ترین ایمان والا وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہو
804
فَضْلُ الْعِلْمِ أَفْضَلُ مِنَ الْعِبَادَةِ
فضل العلم أفضل من العبادة
علم کی فضیلت عبادت سے بڑھ کر ہے
805
مَا مِنْ عَمَلٍ أَفْضَلَ مِنْ إِشْبَاعِ كَبِدٍ جَائِعٍ
ما من عمل أفضل من إشباع كبد جائع
کسی بھوکے کو کھانا کھلانے سے افضل کوئی عمل نہیں
806
مَا تَقَرَّبَ الْعَبْدُ إِلَى اللَّهِ بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ سُجُودٍ خَفِيٍّ
ما تقرب العبد إلى الله بشيء أفضل من سجود خفي
پوشیدہ سجدے سے بڑھ کر کوئی چیز ایسی نہیں جس کے ذریعے بندہ اللہ تعالیٰ ٰ کا قرب حاصل کرے
807
مَا نَحَلَ وَالِدٌ وَلَدَهُ أَفْضَلَ مِنْ أَدَبٍ حَسَنٍ
ما نحل والد ولده أفضل من أدب حسن
کسی باپ نے اپنی اولاد کو حسن ادب سے بڑھ کر کوئی عطیہ نہیں دیا
808
أَحَبُّ الْعِبَادِ إِلَى اللَّهِ الْأَتْقِيَاءُ الْأَخْفِيَاءُ
أحب العباد إلى الله الأتقياء الأخفياء
گم نام منتقی لوگ اللہ کے پسندیدہ بندے ہیں
809
أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا سَمْحًا بَائِعًا وَمُشْتَرِيًا
أحب الله عبدا سمحا بائعا ومشتريا
اللہ تعالیٰ اس بندے کو پسند کرتا ہے جو خرید تے، بیچتے، ادا کرتے اور طلب کرتے وقت نرم رویہ اختیار کرے
810
أَحَبُّ الْبِقَاعِ إِلَى اللَّهِ الْمَسَاجِدُ
أحب البقاع إلى الله المساجد
اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ جگہیں مسجدیں ہیں
811
إِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ أَدْوَمُهَا وَإِنْ قَلَّ
إن أحب الأعمال إلى الله أدومها وإن قل
بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ اعمال وہ ہیں جن پر ہمیشگی ہو اگر چہ وہ تھوڑے ہوں
812
إِنَّ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَدْنَاهُمْ مِنْهُ مَجْلِسًا إِمَامٌ عَادِلٌ
إن أحب الناس إلى الله يوم القيامة وأدناهم منه مجلسا إمام عادل
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سے زیادہ محبوب اور مجلس کے اعتبار سے زیادہ قریب عادل حاکم ہوگا
813
الْخَلْقُ كُلُّهُمْ عِيَالُ اللَّهِ فَأَحَبُّهُمْ إِلَيْهِ أَنْفَعُهُمْ لِعِيَالِهِ
الخلق كلهم عيال الله فأحبهم إليه أنفعهم لعياله
ساری مخلوق اللہ کی عیال (زیر کفالت) ہے، ان میں سے اس (اللہ) کو وہی سب سے زیادہ محبوب ہے جو اس کے عیال کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو
814
مَا صَلَّتِ امْرَأَةٌ مِنْ صَلَاةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ صَلَاتِهَا فِي أَشَدِّ بَيْتِهَا ظُلْمَةً
ما صلت امرأة من صلاة أحب إلى الله من صلاتها فى أشد بيتها ظلمة
الله تعالیٰ کے نزدیک عورت کی نماز میں سے پسندیدہ وہ نماز ہے جو اس نے اپنے گھر کے سب سے تاریک مقام میں پڑھی ہو
815
مَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ كَظَمَهَا رَجُلٌ
ما من جرعة أحب إلى الله من جرعة غيظ كظمها رجل
اللہ کو غصے الله کے اس گھونٹ سے جسے کسی بندے نے (اللہ کی رضا کے لیے) پیا ہو
816
نِعْمَ الشَّفِيعُ الْقُرْآنُ لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
نعم الشفيع القرآن لصاحبه يوم القيامة
قیامت کے دن قرآن اپنے ساتھی (پڑھنے والے) کے لیے کیا ہی اچھا سفارش کرنے والا ہوگا
817
نِعْمَ الْهَدِيَّةُ الْكَلِمَةُ مِنْ كَلَامِ الْحِكْمَةِ
نعم الهدية الكلمة من كلام الحكمة
حکمت بھری باتوں میں سے کوئی بات کہہ دینا کیا ہی اچھا ہدیہ ہے
818
نِعْمَ الْمَالُ النَّخْلُ الرَّاسِخَاتُ فِي الْوَحْلِ
نعم المال النخل الراسخات فى الوحل
کھجور کے درخت کیا ہی اچھا مال ہیں جو کیچڑ میں مضبوط رہنے والے اور خشک سالی میں کھلانے والے ہیں
819
نِعِمَّا بِالْمَالِ الصَّالِحِ لِلرَّجُلِ الصَّالِحِ
نعما بالمال الصالح للرجل الصالح
نیک آدمی کے لیے حلال مال کیا ہی اچھی چیز ہے
820
إِنَّ أَفْضَلَ الْهَدِيَّةِ أَوْ أَفْضَلَ الْعَطِيَّةِ الْكَلِمَةُ مِنْ كَلَامِ الْحِكْمَةِ يَسْمَعُهَا الْعَبْدُ ثُمَّ يَتَعَلَّمُهَا ثُمَّ يُعَلِّمُهَا أَخَاهُ خَيْرٌ مِنْ عُبَادَةِ سَنَةٍ
إن أفضل الهدية أو أفضل العطية الكلمة من كلام الحكمة يسمعها العبد ثم يتعلمها ثم يعلمها أخاه خير من عبادة سنة
بے شک افضل ہد یہ یا افضل عطیہ حکمت بھرے کلام میں سے وہ کلمہ ہے جسے بندہ سنے پھر اسے سیکھ کر اپنے بھائی کو سکھا دے (یہ چیز اس کے لیے) سال بھر کی عبادت سے بہتر ہے
821
نِعْمَ الْعَوْنُ عَلَى تَقْوَى اللَّهِ الْمَالُ
نعم العون على تقوى الله المال
مال الله تعالیٰ کے تقوی ٰپر کیا ہی اچھا مددگار ہے
822
نِعْمَ الشَّيْءُ الْفَأْلُ
نعم الشيء الفأل
فال کیا ہی اچھی چیز ہے
823
نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ
نعم الإدام الخل
سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے
824
نِعْمَ صَوْمَعَةُ الْمُسْلِمِ بَيْتُهُ
نعم صومعة المسلم بيته
مسلمان کی بہترین عبادت گاہ اس کا گھر ہے
825
أَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ
أصدق الحديث كتاب الله
سب سے زیادہ سچی بات اللہ کی کتاب ہے
826
أَطْيَبُ الطِّيبِ الْمِسْكُ
أطيب الطيب المسك
بہترین خوشبو کستوری ہے
827
سَيِّدُ إِدَامِكُمُ الْمِلْحُ
سيد إدامكم الملح
تمہارے سالن کا سردار نمک ہے
828
أَسْرَعُ الدُّعَاءِ إِجَابَةً دَعْوَةُ غَائِبٍ لِغَائِبٍ
أسرع الدعاء إجابة دعوة غائب لغائب
سب سے جلد قبول ہونے والی دعا غائب کی غائب کے لیے دعا ہے
829
لَقَلْبُ ابْنِ آدَمَ أَسْرَعُ تَقَلُّبًا مِنَ الْقِدْرِ إِذَا اسْتَجْمَعَتْ غَلْيًا
لقلب ابن آدم أسرع تقلبا من القدر إذا استجمعت غليا
بے شک ابن آدم کا دل الٹ پلٹ ہونے میں ہنڈیا سے بھی زیادہ تیز ہے جب وہ شدت جوش سے اہل رہی ہو
830
حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ مِنْ أُمَّتِي
حبذا المتخللون من أمتي
کیا خوب ہیں میری امت میں سے خلال کرنے والے لوگ
831
بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ زَعَمُوا
بئس مطية الرجل زعموا
زعموا آدمی کی بہت بری سواری ہے
832
شَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا
شر الأمور محدثاتها
بدترین امور (دین میں) جاری کیے جانے والے نئے نئے کام ہیں
833
شَرُّ مَا فِي الرَّجُلِ شُحٌّ هَالِعٌ أَوْ جُبْنٌ خَالِعٌ
شر ما فى الرجل شح هالع أو جبن خالع
آدمی کے اندر بدترین چیز ہائے ہائے کرانے والا بخل یا دل نکال دینے والی بزدلی ہے
834
أَعْمَى الْعَمَى الضَّلَالَةُ بَعْدَ الْهُدَى
أعمى العمى الضلالة بعد الهدى
ہدایت کے بعد گمراہی سب سے بڑا اندھا پن ہے
835
مَا مَلَأَ ابْنُ آدَمَ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ
ما ملأ ابن آدم وعاء شرا من بطن
ابن آدم نے (اپنے) پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرا۔
836
مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي مَثَلُ سَفِينَةِ نُوحٍ مَنْ رَكِبَ فِيهَا نَجَا وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرِقَ
مثل أهل بيتي مثل سفينة نوح من ركب فيها نجا ومن تخلف عنها غرق
میرے اہل بیت کی مثال کشتی نوح کی مانند ہے جو اس میں سوار ہو گیا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہو گیا
837
مَثَلُ أَصْحَابِي مَثَلُ النُّجُومِ
مثل أصحابي مثل النجوم
میرے صحابہ کی مثال ستاروں کی مانند ہے
838
إِنَّ مَثَلَ أَصْحَابِي فِي أُمَّتِي كَالْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ، لَا يَصْلُحُ الطَّعَامُ إِلَّا بِالْمِلْحِ
إن مثل أصحابي فى أمتي كالملح فى الطعام، لا يصلح الطعام إلا بالملح
بے شک میری امت میں میرے صحابہ کی مثال کھانے میں نمک کی مانند ہے کہ کھانا تو نمک کے ساتھ ہی لذیذ بنتا ہے
839
مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ
مثل أمتي مثل المطر
میری امت کی مثال بارش کی مانند ہے
840
مَثَلُ الْمُؤْمِنَ كَمَثَلِ النَّحْلَةِ
مثل المؤمن كمثل النحلة
مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو صرف پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز ہی گراتی ہے
841
مَثَلُ الْمُؤْمِنِ وَالْإِيمَانِ كَمَثَلِ الْفَرَسِ يَجُولُ فِي آخِيَّتِهِ
مثل المؤمن والإيمان كمثل الفرس يجول فى آخيته
مومن اور (اس کے) ایمان کی مثال اس گھوڑے کی مانند ہے جو اپنے کھونٹے کے ساتھ بندھا اچھلتا کودتا ہو
842
مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الْقَوِيِّ كَمَثَلِ النَّخْلَةِ
مثل المؤمن القوي كمثل النخلة
طاقت ور مومن کی مثال کھجور کے درخت کی مانند ہے
843
مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ
مثل المؤمن مثل السنبلة
مومن کی مثال بالی کی مانند ہے
844
مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي تَوَادِّهِمْ وَتَرَاحُمِهِمْ
مثل المؤمنين فى توادهم وتراحمهم
آپس میں پیار محبت کرنے اور رحمت و مہربانی کرنے میں مومنوں کی مثال
845
مَثَلُ الْقَلْبِ مَثَلُ رِيشَةٍ بِأَرْضٍ تُقَلِّبُهَا الرِّيَاحُ
مثل القلب مثل ريشة بأرض تقلبها الرياح
دل کی مثال زمین پر پڑے پر کی مانند ہے جسے ہوائیں الٹتی چلتی رہتی ہیں
846
مَثَلُ الْقُرْآنِ مَثَلُ الْإِبِلِ الْمُعَلَّقَةِ إِنْ عَقَلَهَا صَاحِبُهَا أَمْسَكَهَا
مثل القرآن مثل الإبل المعلقة إن عقلها صاحبها أمسكها
قرآن کی مثال اس اونٹ کی مانند ہے جس کا گھٹنا بندھا ہوا ہو، اگر اس کا مالک اسے باندھے رکھے تو اسے روکے رکھے گا
847
مَثَلُ الْمُنَافِقِ كَمَثَلِ الشَّاةِ الْعَائِرَةِ بَيْنَ الْغَنَمَيْنِ
مثل المنافق كمثل الشاة العائرة بين الغنمين
منافق کی مثال دوریوڑوں کے درمیان سرگرداں پھرنے والی بکری کی مانند ہے
848
مَثَلُ الْمَرْأَةِ كَالضِّلَعِ
مثل المرأة كالضلع
عورت کی مثال ٹیڑھی پسلی کی مانند ہے
849
مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الدَّارِيِّ
مثل الجليس الصالح مثل الداري
اچھے ساتھی کی مثال عطر فروش کی مانند ہے
850
إِنَّ مَثَلَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَالْمِيزَانِ مَنْ أَوْفَى اسْتَوْفَى
إن مثل الصلاة المكتوبة كالميزان من أوفى استوفى
بے شک فرض نماز کی مثال ترازو کی مانند ہے جو اسے پورا ر کھے گا وہ پورا ثواب پائے گا
851
مَا مَثَلِي وَمَثَلُ الدُّنْيَا إِلَّا كَرَاكِبٍ قَالَ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ فِي يَوْمٍ حَارٍّ ثُمَّ رَاحَ وَتَرْكَهَا
ما مثلي ومثل الدنيا إلا كراكب قال فى ظل شجرة فى يوم حار ثم راح وتركها
میری اور دنیا کی مثال بس ایک سوار کی مانند ہے جس نے سخت گرم دن میں دو پہر کے وقت کسی درخت کے سائے میں (کچھ دیر) آرام کیا پھر اسے چھوڑ دیا اور چل پڑا
852
مَا الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مِثْلُ مَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ السَّبَّابَةَ فِي الْيَمِّ فَلْيَنْظُرْ بِمَ يَرْجِعُ
ما الدنيا فى الآخرة إلا مثل ما يجعل أحدكم إصبعه السبابة فى اليم فلينظر بم يرجع
آخرت کے مقابلے میں دنیا کی مثال ایسے ہے جیسے تم میں سے کوئی شخص سمندر میں اپنی سبابہ انگلی ڈبوئے پھر (نکال کر) دیکھے کہ وہ کتنے پانی کے ساتھ واپس لوٹتی ہے
853
إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَلَهُ
إذا أراد الله بعبد خيرا عسله
جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے شہد بنا دیتا ہے
854
إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةً
إذا أراد الله قبض عبد بأرض جعل له فيها حاجة
اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی زمین (کے کسی ٹکڑے) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے
855
إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا
إذا أحب الله عبدا حماه الدنيا
اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے اس طرح بچاتا ہے
856
إِذَا اسْتَشَاطَ السُّلْطَانُ تُسَلَّطَ الشَّيْطَانُ
إذا استشاط السلطان تسلط الشيطان
حاکم جب بھڑکتا ہے تو شیطان اس پر مسلط ہو جاتا ہے
857
إِذَا نَصَحَ الْعَبْدُ لِسَيِّدِهِ وَأَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ كَانَ لَهُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ
إذا نصح العبد لسيده وأحسن عبادة ربه كان له الأجر مرتين
جب غلام اپنے مالک کی خیر خواہی کرے اور اپنے رب کی اچھے طریقے سے عبادت کرے تو اس کے لیے دہرا اجر ہے
Back