سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول الل ہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دل کی مثال زمین پر پڑے پر کی مانند ہے جسے ہوائیں الٹتی چلتی رہتی ہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1369]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الاعرابي: 858، شعب الايمان: 736، معجم الشيوخ: 143» اعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (عربی میں) دل کا نام «قلب» اس کے الٹ پلٹ (ادھر ادھر) ہونے کی وجہ سے رکھا گیا ہے اور دل کی مثال چٹیل میدان میں پڑے ہوئے پر کی مانند ہے۔“(ابن الجعد: 1350 وسندہ صحیح)