مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
780. إِنَّ مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدَ
780. بے شک تمہارے کپڑوں میں سے بہترین کپڑے سفید ہیں اور تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے
حدیث نمبر: 1253
1253 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَغْدَادِيُّ نَزِيلُ الْبَصْرَةِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُنَابِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ أَبُو يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، فَأَلْبِسُوهَا أَحْيَاءَكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدَ، يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک تمہارے کپڑوں میں سے بہترین کپڑے سفید ہیں لہٰذا اپنے زندوں کو بھی یہی پہنایا کرو اور اپنے مردوں کو بھی انہی میں کفنایا کرو اور بے شک تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے جو بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1253]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 3878، والترمذي: 994، وابن ماجه: 3566، والحميدي فى «مسنده» برقم: 530، والطبراني فى «الصغير» برقم: 388، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11888، والترمذي فى "الشمائل"، 49، 50، 52، 67، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2075»

حدیث نمبر: 1254
1254 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ، نا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَصْرِيُّ الطَّبِيبُ، نا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ كُحْلِكُمُ الْإِثْمِدُ أَجْلَاهُ لِلْبَصَرِ، وَأَنْبَتُهُ لِلْأَشْعَارِ، وَخَيْرُ ثِيَابِكُمُ الْبِيضُ أَلْبِسُوُهَا أَحْيَاءَكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا بہترین سرمہ اثمد ہے جو بینائی کو تیز رکھنے والا اور پلکوں کے بال اگانے والا ہے اور تمہارے بہترین کپڑے سفید میں اپنے زندوں کو بھی یہی پہنایا کرو اور اپنے مُردوں کو بھی انہی میں کفنایا کرو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1254]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، مبارک بن فضالہ اور حسن بصری مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔

وضاحت: تشریح: -
ان احادیث سے ایک تو یہ پتا چلا کہ زندوں اور مُردوں کے لیے بہترین لباس سفید لباس ہے کیونکہ یہ خوبصورت بھی ہوتا ہے اور باوقار بھی علاوہ ازیں اس میں میل کچیل کا بھی جلد پتا چل جاتا ہے اس لیے جلدی دھو بھی لیا جاتا ہے اور زیادہ توجہ سے دھویا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ پاک و صاف رہتا ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ سفید لباس پہنا کرو کیونکہ یہ زیادہ پاک اور زیادہ عمدہ ہے۔ [ترمذي: 2810، حسن]
دوسرا یہ پتا چلا کہ اثمد سرمہ بہترین سرمہ ہے جو بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔ اثمد خاص اصفہانی سرمہ ہے جو سرخی مائل ہوتا ہے اور زیادہ تر حجاز میں ملتا ہے۔ الحمد للہ پچھلے پانچ سال سے راقم کی آنکھوں میں جب بھی کوئی جلن یا کوئی درد وغیر ہ ہوئی تو اس سرمہ کے استعمال سے اللہ تعالیٰ ٰ نے شفا دے دی۔ الحمد للہ