سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کی بہترین عبادت گاہ اس کا گھر ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1322]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، الزهد الكبير: 233» عفیر بن معدان ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں مسلمان کی بہترین عبادت گاہ اس کا گھر ہے، جس میں وہ اپنی آنکھ، زبان اور شرم گاہ کو (برائی سے) روکتا ہے اور بازار میں مجلسیں لگانے سے بچو۔“[الزهد لابي داود: 227، وسنده صحيح]