موسىٰ بن جعفر بن محمد بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد (جعفر) نے اپنے اباءسے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھجور کے درخت کیا ہی اچھا مال ہیں جو کیچڑ میں مضبوط رہنے والے اور خشک سالی میں کھلانے والے ہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1312]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه امثال الحديث للرامهرمزى: 34» جعفر بن محمد کی اپنے پڑدادا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے ملاقات ممکن نہیں جبکہ علی بن مومل اور أحمد بن عبید اللہ جشمی کے حالات نہیں ملے۔
حدیث نمبر: 1313
1313 - أنا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ طَالِبٍ، إِجَازَةً، أنا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلَّادٍ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ فَذَكَرَهُ
یہ روایت ایک دوسری سند کے ساتھ بھی حسن بن عبدالرحمٰن بن خلاد سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1313]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه امثال الحديث للرامهرمزى: 34» جعفر بن محمد کی اپنے پڑدادا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے ملاقات ممکن نہیں جبکہ علی بن مومل اور أحمد بن عبید اللہ جشمی کے حالات نہیں ملے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھجور کے درخت کے بارے میں پوچھا: گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیچڑ میں مضبوط رہنے والے ہیں۔“ مکمل حدیث بیان، کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1314]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جداً، وأخرجه المعجم الاوسط: 3916» معلیٰ بن میمون متروک ہے۔