سوید بن ہبیر ہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین مال بارآور کھجور کے درختوں سے بھرا ہوا راستہ یا زیادہ بچے دینے والی گھوڑی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1250]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه أحمد 3/ 468، المعجم الكبير: 6470، 6471، التاريخ الكبير للبخارى: 1/ 439» سوید بن ہبیرہ قول راجح میں تابعی ہے۔
سويد بن هبيرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کا بہترین مال زیادہ بچے دینے والی بچھیری یا بار آور کھجور کے درختوں سے بھرا ہوا راستہ ہے۔“ معجم ابن الاعرابی میں اسی طرح مسلم بن نذیر ہی ہے اور اصحاب الحدیث نے بھی اسے اسی طرح روایت کیا ہے۔ البتہ ابوعبید کی ”غریب الحدیث“ میں مسلم بن بدیل ہے۔ اور سوید بن ہبیرہ کو ابومحمد نے «مسند الصحابة من الصحابة» میں ذکر کیا ہے (اس میں) اس کی یہی حدیث ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1251]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه أحمد 3/ 468، المعجم الكبير: 6470، 6471، التاريخ الكبير للبخارى: 1/ 439» سوید بن ہبیرہ قول راجح میں تابعی ہے۔