زید بن اسلم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ”حکمت بھری باتوں میں سے کوئی بات کہہ دینا کیا ہی اچھا ہدیہ ہے جسے کوئی مسلمان سنے پھر اسے اپنائے اور (امانت سمجھ کر) اپنے مسلمان بھائی کو ادا کر دے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1311]
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، الزهد لابن المبارك: 1386» اسے زید بن اسلم تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور عبد الرحمن بن زید ضعیف ہے۔