سیدنا عطیہ سعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حاکم جب بھڑکتا ہے تو شیطان اس پر مسلط ہو جاتا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1399]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد:، المعجم الكبير: 444، جز: 17» اميہ بن شبل اور عمرو بن عون کا عروہ بن محمد سے سماع ثابت نہیں۔ «المراسيل لابن ابي حاتم: 17»
وضاحت: فائدہ: - ابو وائل قاص کہتے ہیں کہ ہم عروہ بن محمد سعدی کے ہاں گئے ایک آدمی نے ان سے کوئی بات کی تو انہیں غصہ آ گیا وہ اٹھے اور وضو کیا پھر واپس آئے اور بیان کیا کہ مجھے میرے والد نے میرے دادا عطیہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک غصہ شیطان کی طرف سے ہے اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو پانی بجھاتا ہے سو جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے چاہیے کہ وضو کر لے۔ [أبو داود: 4784، وسند حسن]