سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”افضل صدقہ وہ ہے جو بغض و عداوت رکھنے والے رشتہ دار پر کیا جائے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحميدي: 328، ابن خزيمة: 2386، المعجم الكبير: 204، جز: 25» سفیان بن عیینہ مدلس کا عنعنہ ہے۔