سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل صدقہ آپس کے تعلقات کو درست رکھنا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1280]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه عبد بن حميد: 335، مكارم الاخلاق للخرائطى: 445» عبدالرحمٰن بن زیاد ضعیف ہے۔
سیدنا عبد الله بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک افضل صدقہ آپس کے تعلقات کو درست رکھنا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه عبد بن حميد: 335، مكارم الاخلاق للخرائطى: 445» عبدالرحمٰن بن زیاد ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سعید بن مسیب رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: کیا میں تمہیں بہت زیادہ نمازوں اور صدقے سے بہتر چیز نہ بتاؤں؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں (بتائیں)۔ فرمایا: وہ آپس کے تعلقات کو درست رکھنا ہے اور تم بغض سے بچو کیونکہ یہ نیکیوں کو مونڈ دینے والی چیز ہے۔ [السوط الامام مالك: 1976، وسنده صحيح]