سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افضل نیکی ہم نشینوں کی عزت کرنا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1285]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، أحمد بن منصور تستری، ابوبکر محمد بن یحییٰ بن اسماعیل، حسن بن زیاد، اور ابن ابی بشر کی توثیق نہیں ملی جبکہ اعمش مدلس کا عنعنہ بھی ہے۔