Download
Hindi
English
Quran word by word
حدیث تلاش:
قرآن، تفسیر ابن کثیر
-
عربی لفظ
-
اردو لفظ
-
رواۃ الحدیث
-
سوال و جواب
الحمدللہ ! مصنف ابن ابي شيبه پہلی مرتبہ نیٹ پر محقق سعد الشثری کی تحکیم اور ترقیم عوامہ کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
نوٹ: انٹرنیٹ سپیڈ سلو ہونے کے پیش نظر ہماری آف لائن ایپس ڈاونلوڈ کر لیں۔
روٹ ورڈز
-
الفاظ وضاحت
-
سورہ فہرست
-
لفظ بہ لفظ ترجمہ
-
مترادفات
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش
صحيح البخاري
صحيح مسلم
سنن ابي داود
سنن ابن ماجه
سنن نسائي
سنن ترمذي
صحیح ابن خزیمہ
مسند احمد
مسند الحمیدی
مسند عبداللہ بن عمر
مسند عبدالله بن مبارك
مسند عبدالرحمن بن عوف
مسند اسحاق بن راہویہ
مسند الشهاب
احاديث صحيحه الباني
موطا امام مالك رواية یحییٰ اللیثی
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
بلوغ المرام
مشکوۃ المصابیح
الادب المفرد
سنن دارمی
صحيفه همام بن منبه
شمائل ترمذي
مختصر صحيح بخاري
مختصر صحيح مسلم
اللؤلؤ والمرجان
معجم صغیر للطبرانی
مصنف ابن ابي شيبه
سوانح حیات: شہاب الدین القضائی رحمہ اللہ
مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
مکمل فہرست ابواب 0
ابواب فہرست میں اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔
نمبر
ابواب فہرست
تفصیل
649
إِنَّ الرَّجُلَ لَيُحْرَمُ الرِّزْقَ بِالذَّنْبِ يُصِيبُهُ
إن الرجل ليحرم الرزق بالذنب يصيبه
بے شک آدمی اس گناہ کی وجہ سے جس کا وہ ارتکاب کرتا ہے، رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے۔
650
إِنَّ مِنْ عَبَّادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ
إن من عباد الله من لو أقسم على الله لأبره
بے شَک اللہ تعالیٰ ٰ کے بعض بندے ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ اللہ کی قسم کھا لیں (کہ اللہ ایسا کرے گا) تو اللہ ضرور ان کی قسم پوری کر دیتا ہے۔
651
إِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا يَعْرِفُونَ النَّاسَ بِالتَّوَسُّمِ
إن لله عبادا يعرفون الناس بالتوسم
بے شک اللہ تعالیٰ ٰ کے بعض بندے ایسے ہیں جو لوگوں کو (ان کی) علامات سے پہچان جاتے ہیں
652
إِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا خَلَقَهُمْ لِحَوَائِجِ النَّاسِ
إن لله عبادا خلقهم لحوائج الناس
”بے شک اللہ تعالیٰ ٰ کے بعض بندے ایسے ہیں جنہیں اس نے لوگوں کی حاجات کے لیے پیدا کیا ہے
653
إِنَّ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يَرْفَعَ شَيْئًا مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ
إن حقا على الله أن لا يرفع شيئا من الدنيا إلا وضعه
بے شک اللہ کا دستور ہے کہ دنیا کی جس چیز کو وہ عروج دیتا ہے اسے پست بھی کرتا ہے
654
إِنَّ لِجَوَابِ الْكِتَابِ حَقًّا كَرَدِّ السَّلَامِ "
إن لجواب الكتاب حقا كرد السلام "
بے شک خط کا جواب سلام کے جواب کی طرح ضروری ہے
655
إِنَّ فِي الْمَعَارِيضِ لَمَنْدُوحَةً عَنِ الْكَذِبِ
إن فى المعاريض لمندوحة عن الكذب
بے شک اشارے کنائے سے بات کرنے میں جھوٹ سے بچاؤ ہے
656
إِنَّ أَفْضَلَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ
إن أفضل ما أكل الرجل من كسبه
بے شک افضل چیز جو انسان کھاتا ہے وہی ہے جو اس کی اپنی کمائی میں سے ہو
657
إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ إِلَّا لِفَقْرٍ مُدْقِعٍ أَوْ غُرْمٍ مُفْظِعٍ
إن المسألة لا تحل إلا لفقر مدقع أو غرم مفظع
بے شک مانگنا انتہائی محتاج یا تاوان کے بوجھ تلے دبے ہوئے شخص کے لیے ہی جائز ہے
658
إِنَّ قَلِيلَ الْعَمَلِ مَعَ الْعِلْمِ كَثِيرٌ
إن قليل العمل مع العلم كثير
بے شک کثیر علم کے ساتھ قلیل عمل بھی بہت ہے اور جہالت کے ساتھ کثیر عمل بھی کم ہے
659
إِنَّ الْعَبْدَ لَيُدْرِكُ بِحُسْنِ الْخُلُقِ
إن العبد ليدرك بحسن الخلق
بے شک بندہ (حسن خلق کی وجہ سے) درجہ پالیتا ہے
660
إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا، وَخُلُقُ هَذَا الدِّينِ الْحَيَاءُ
إن لكل دين خلقا، وخلق هذا الدين الحياء
بے شک ہر دین کی ایک خصلت ہوتی ہے اور بے شک اس دین کی خصلت حیاء ہے
661
إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا
إن لكل شيء شرفا
بے شک ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے
662
إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ فِتْنَةٌ وَإِنَّ فِتْنَةَ أُمَّتِي الْمَالُ
إن لكل أمة فتنة وإن فتنة أمتي المال
بے شک ہر امت کے لیے ایک آزمائش ہوتی ہے اور بے شک میری امت کی آزمائش مال ہے
663
إِنَّ لِكُلِّ سَاعٍ غَايَةً، وَغَايَةُ كُلِّ سَاعٍ الْمَوْتُ
إن لكل ساع غاية، وغاية كل ساع الموت
ہرکوشاں رہنے والے کی ایک حد ہوتی ہے اور ہر کوشاں رہنے والے کی حد موت ہے
664
إِنَّ لِكُلِّ عَامِلٍ شِرَّةً
إن لكل عامل شرة
بے شک ہر عمل کرنے والے کے لیے (عمل کی) تیزی ہے
665
إِنَّ لِكُلِّ قَوْلٍ مِصْدَاقًا
إن لكل قول مصداقا
بے شک ہر بات کی ایک تصدیق ہوتی ہے
666
إِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى، وَإِنَّ حِمَى اللَّهِ مَحَارِمُهُ
إن لكل ملك حمى، وإن حمى الله محارمه
بے شک ہر بادشاہ کی ایک مخصوص چراگاہ ہوتی ہے اور بے شک اللہ کی مخصوص چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں
667
إِنَّ لِكُلِّ صَائِمٍ دَعْوَةً
إن لكل صائم دعوة
بے شک ہر روزہ دار کے لیے ایک (مقبول) دعا ہوتی ہے
668
إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ بَابًا، وَإِنَّ بَابَ الْعِبَادَةِ الصِّيَامُ
إن لكل شيء بابا، وإن باب العبادة الصيام
بے شک ہر چیز کے لیے ایک دروازہ ہوتا ہے اور بے شک عبادت کا دروازہ روزہ ہے
669
إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ مَعْدِنًا
إن لكل شيء معدنا
بے شک ہر چیز کے لیے ایک کان ہوتی ہے
670
إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ قَلْبًا، وَإِنَّ قَلْبَ الْقُرْآنِ يس
إن لكل شيء قلبا، وإن قلب القرآن يس
بے شک ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور بے شک قرآن کا دل سورة یسٰن ہے
671
إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةً، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ
إن لكل نبي دعوة، وإني اختبأت دعوتي شفاعة لأمتي يوم القيامة
بے شک ہر نبی کے لیے ایک (مقبول) دعا ہوتی۔ اور بے شک میں نے اپنی اس دعا کو قیامت کے دن اپنی امت کے حق میں شفاعت کرنے کے لیے چھپا کر رکھا ہے
672
إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُؤْجَرُ فِي نَفَقَتِهِ كُلِّهَا
إن المؤمن يؤجر فى نفقته كلها
بے شک مومن کو اس کے تمام اخراجات میں اجر ملتا ہے
673
إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُجَاهِدُ بِسَيْفِهِ وَلِسَانِهِ
إن المؤمن ليجاهد بسيفه ولسانه
بے شک مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان کے ذریعے جہاد کرتا ہے
674
إِنَّ الْحَسَدَ لِيَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ
إن الحسد ليأكل الحسنات
بے شک حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے
675
إِنَّ أَكْثَرَ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ النَّارَ الْأَجْوَفَانِ
إن أكثر ما يدخل الناس النار الأجوفان
بے شک زیادہ تر لوگوں کو جہنم میں جو چیز لے جائے گی وہ دو کھوکھلی چیزیں ہیں
676
إِنَّ الدِّينَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَأَ
إن الدين بدأ غريبا وسيعود غريبا كما بدأ
بے شک دین شروع ہوا تو یہ اجنبی تھا اور جلد ہی یہ دوبارہ اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح کہ شروع ہوا تھا
677
إِنَّ الْفِتْنَةَ تَجِيءُ فَتَنْسِفُ الْعِبَادَ نَسْفًا
إن الفتنة تجيء فتنسف العباد نسفا
بے شک ایک ایسا فتنہ برپا ہوگا جو بندوں کو اکھاڑ پھینکے گا
678
إِنَّ الْعَيْنَ لَتُدْخِلُ الرَّجُلَ الْقَبْرَ
إن العين لتدخل الرجل القبر
بے شک نظر بد تو آدمی کو قبر میں داخل کر دیتی ہے
679
إِنَّ الَّذِي يَجُرُّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
إن الذى يجر ثوبه خيلاء لا ينظر الله إليه يوم القيامة
بے شک جو شخص تکبر کے ساتھ اپنا کپڑا گھسیٹتا ہے تو روز قیامت اللہ تعالیٰ ٰ اس کی طرف دیکھے گا بھی نہیں
680
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ
إن الله يحب الرفق فى الأمر كله
بے شک اللہ ہر کام میں نرمی کو پسند کرتا ہے
681
إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ
إن الله جميل يحب الجمال
بے شک اللہ تعالیٰ ٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کوپسند کرتا ہے
682
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُلِحِّينَ فِي الدُّعَاءِ
إن الله يحب الملحين فى الدعاء
بے شک اللہ دعا میں اصرار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
683
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْأَبْرَارَ الْأَخْفِيَاءَ الْأَتْقِيَاءَ
إن الله يحب الأبرار الأخفياء الأتقياء
بے شک اللہ نیک، گم نام، متقی لوگوں کو پسند کرتا ہے
684
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ
إن الله يحب المؤمن المحترف
بے شک اللہ پیشہ اختیار کرنے والے مومن کو پسند کرتا ہے
685
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ كُلَّ قَلْبٍ حَزِينٍ
إن الله يحب كل قلب حزين
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ ہرغمگین دل کو پسند کرتا ہے۔“
686
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ مَعَالِيَ الْأُمُورِ وَأَشْرَافَهَا، وَيَكْرَهُ سَفْسَافَهَا
إن الله يحب معالي الأمور وأشرافها، ويكره سفسافها
بے شک اللہ اونچے اور بلند کاموں کو پسند کرتا ہے۔ اور گھٹیا کاموں کو نا پسند کرتا ہے
687
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخْصَتُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تَتْرُكَ مَعْصِيَتُهُ
إن الله يحب أن تؤتى رخصته كما يحب أن تترك معصيته
بے شک اللہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی (دی ہوئی) رخصت کو اختیار کیا جائے جیسا کہ وہ پسند کرتا ہے کہ اس کی نافرمانی کو ترک کیا جائے۔
688
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْبَصَرَ النَّافِذَ عِنْدَ مَجِيءِ الشَّهَوَاتِ
إن الله يحب البصر النافذ عند مجيء الشهوات
بے شک اللہ شہوتوں کے آتے وقت پرکھنے والی نظر کو پسند کرتا ہے
689
إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ الْمَحَامِدَ
إن ربك يحب المحامد
بے شک تیرا رب اپنی تعریفوں کو پسند کرتا ہے
690
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ السَّهْلَ الطَّلْقَ
إن الله يحب السهل الطلق
بے شک اللہ نرمی اور کشادہ روئی کو پسند کرتا ہے
691
إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ
إن الله يقبل توبة عبده ما لم يغرغر
بلاشبہ اللہ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو
692
«إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْعِفْرِيَةَ النِّفْرِيَةَ الَّذِي لَمْ يَرْزَأْ فِي جِسْمِهِ وَلَا مَالِهِ»
إن الله يبغض العفرية النفرية الذى لم يرزأ فى جسمه ولا ماله
بے شک اللہ تعالیٰ ایسے طاقتور شرارتی انسان سے نفرت کرتا ہے جسے اس کے جسم و مال میں کوئی مصیبت نہ پہنچی ہو
693
إِنَّ اللَّهَ كَرِهَ لَكُمُ الْعَبَثَ فِي الصَّلَاةِ
إن الله كره لكم العبث فى الصلاة
بلاشبہ اللہ نے تمہارے لیے نماز میں لغو کام ناپسند کیا ہے
694
إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قِيلَ وَقَالَ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ
إن الله ينهاكم عن قيل وقال وإضاعة المال
بے شک اللہ تمہیں قیل و قال، مال ضائع کرنے سے منع کرتا ہے
695
إِنَّ اللَّهَ يَغَارُ لِلْمُسْلِمِ، فَلْيَغَرْ
إن الله يغار للمسلم، فليغر
بے شک اللہ مسلمان کے لیے غیرت کھاتا ہے لہٰذا اس (مسلمان) کو بھی غیرت کھانی چاہیے
696
إِنَّ اللَّهَ لَا يَرْحَمُ مِنْ عِبَادِهِ إِلَّا الرُّحَمَاءَ
إن الله لا يرحم من عباده إلا الرحماء
بے شک اللہ اپنے بندوں میں سے صرف رحم کرنے والوں پر رحم کرتا ہے
697
إِنَّ اللَّهَ لَيَدْرَأُ بِالصَّدَقَةِ سَبْعِينَ مَيْتَةً مِنَ السُّوءِ
إن الله ليدرأ بالصدقة سبعين ميتة من السوء
بے شک اللہ صدقہ کی وجہ سے ستر بری موتیں دور کر دیتا ہے
698
إِنَّ اللَّهَ لَيَنْفَعُ الْعَبْدَ بِالذَّنْبِ يُذْنِبُهُ
إن الله لينفع العبد بالذنب يذنبه
بے شک اللہ بندے کو اس گناہ کے بدلے بھی فائدہ پہنچاتا ہے جو اس سے سرزد ہو
699
إِنَّ اللَّهَ لَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ
إن الله ليؤيد هذا الدين بالرجل الفاجر
بے شک اللہ تعالیٰ ٰ اس دین کی فاجر شخص کے ذریعے بھی مدد کرے گا
700
إِنَّ اللَّهَ لَيَرْضَى عَنِ الْعَبْدِ أَنْ يَأْكُلَ الْأُكْلَةَ أَوْ يَشْرَبَ الشَّرْبَةَ فَيَحْمَدَهُ عَلَيْهَا
إن الله ليرضى عن العبد أن يأكل الأكلة أو يشرب الشربة فيحمده عليها
جو کھانا کھائے تو اس پر اس (اللہ) کی حمد کرے یا مشروب پیئے تو اس پر بھی اس (اللہ) کی حمد کرے
701
«إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَنْعَمَ عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً أَحَبَّ أَنْ تُرَى عَلَيْهِ»
إن الله إذا أنعم على عبد نعمة أحب أن ترى عليه
بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے پر کوئی نعمت انعام کرتا ہے تو اسے اس پر دیکھنا پسند کرتا ہے
702
إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا
إن الله لا يقبض العلم انتزاعا
بے شک اللہ علم کو لوگوں سے چھین کر نہیں اٹھائے گا
703
إِنَّ اللَّهَ يُعْطِي عَلَى نِيَّةِ الْآخِرَةِ
إن الله يعطي على نية الآخرة
بے شک اللہ آخرت کی نیت پر عطا کرتا ہے
704
إِنَّ اللَّهَ يَسْتَحْيِي مِنَ الْعَبْدِ أَنْ يَرْفَعَ إِلَيْهِ يَدَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا خَائِبَتَيْنِ
إن الله يستحيي من العبد أن يرفع إليه يديه فيردهما خائبتين
بے شک اللہ تعالیٰ ٰ بندے سے حیا کرتا ہے کہ وہ (بندہ) اس کی طرف اپنے ہاتھ اٹھائے اور وہ (اللہ) انہیں خالی لوٹا دے
705
إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ لِي الْأَرْضَ مَسْجِدًا وَطَهُورًا
إن الله جعل لي الأرض مسجدا وطهورا
بے شک اللہ نے میرے لیے روئے زمین مسجد اور طہارت بنا دی ہے
706
إِنَّ اللَّهَ زَوَى لِي الْأَرْضَ فَرَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا
إن الله زوى لي الأرض فرأيت مشارقها ومغاربها
بے شک میرے رب نے زمین کو میرے لیے سمیٹ دیا تو میں نے اس کے مشرق و مغرب تک کو دیکھ لیا
707
إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا
إن الله تجاوز لأمتي ما حدثت به أنفسها
بے شک اللہ نے میری امت سے ان تمام باتوں سے درگزر فرمایا ہے جو ان کے دل میں پیدا ہوتی ہیں
708
إِنَّ اللَّهَ بِقِسْطِهِ وَعَدْلِهِ جَعَلَ الرَّوْحَ وَالْفَرَحَ فِي الْيَقِينِ وَالرِّضَا
إن الله بقسطه وعدله جعل الروح والفرح فى اليقين والرضا
بے شک اللہ نے اپنے عدل و انصاف سے راحت و فرحت کو رضا و یقین میں رکھا ہے
709
إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الْغَيْرَةَ عَلَى النِّسَاءِ
إن الله كتب الغيرة على النساء
بے شک اللہ نے عورتوں پر غیرت فرض کردی ہے
710
إِنَّ اللَّهَ عِنْدَ لِسَانِ كُلِّ قَائِلٍ
إن الله عند لسان كل قائل
بے شک اللہ ہر بات کرنے والی کی زبان کے پاس ہوتا ہے
711
إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ عَمَلَ عَبْدٍ حَتَّى يَرْضَى قَوْلَهُ
إن الله لا يقبل عمل عبد حتى يرضى قوله
بے شک اللہ تعالیٰ بندے کا عمل اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک اس کی بات سے راضی نہ ہو جائے
712
إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَرَادَ بِقَوْمٍ خَيْرًا ابْتَلَاهُمْ
إن الله إذا أراد بقوم خيرا ابتلاهم
بے شک الله عز وجل جب کسی قوم کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا سے تو انہیں آزمائش میں ڈال دیتا ہے
713
إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَالِمٌ لَمْ يَنْفَعْهُ اللَّهُ بِعِلْمِهِ
إن أشد الناس عذابا يوم القيامة عالم لم ينفعه الله بعلمه
بے شک قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جس کے علم سے اللہ نے اسے فائدہ نہ دیا
714
إِنَّ شَرَّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ فَرَقَهُ النَّاسُ اتِّقَاءَ فُحْشِهِ
إن شر الناس عند الله يوم القيامة من فرقه الناس اتقاء فحشه
بے شک اللہ تعالیٰ ٰ کے نزدیک قیامت کے دن لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہوگا جس سے لوگ اس کی فحش کلامی سے بچنے کی وجہ سے ملنا چھوڑ دیں
715
إِنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ عَبْدًا أَذْهَبَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ
إن من شر الناس عند الله عبدا أذهب آخرته بدنيا غيره
بے شک اللہ تعالیٰ ٰکے نزدیک لوگوں میں سے بدترین شخص وہ ہے جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی خاطر اپنی آخرت برباد کرلی
716
إِنَّ مِنْ أَشْقَى الْأَشْقِيَاءِ مَنِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ فَقْرُ الدُّنْيَا وَعَذَابُ الْآخِرَةِ
إن من أشقى الأشقياء من اجتمع عليه فقر الدنيا وعذاب الآخرة
بے شک بدبختوں میں سب سے بڑا بد بخت وہ ہے جس پر دنیا کا فقر اور آخرت کا عذاب اکٹھا ہو گیا
717
إِنِّي أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي بَعْدِي أَعْمَالًا ثَلَاثَةً
إني أخاف على أمتي بعدي أعمالا ثلاثة
بے شک مجھے اپنے بعد اپنی امت پر تین کاموں کا خوف ہے
718
إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ
إني ممسك بحجزكم عن النار
بے شک میں تمہاری کمریں پکڑ پکڑ کر (تمہیں) جہنم سے روک رہا ہوں
719
إِنَّا لَا نَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ
إنا لا نستعمل على عملنا من أراده
بے شک ہم اپنے کام (منصب امارت) پر ایسے شخص کو مقرر نہیں کرتے جو اس کا ارادہ رکھتا ہو
720
إِنَّكَ لَا تَدَعُ شَيْئًا اتِّقَاءَ اللَّهِ إِلَّا أَعْطَاكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهُ
إنك لا تدع شيئا اتقاء الله إلا أعطاك الله خيرا منه
بے شک تو اللہ سے ڈر کر جس چیز کو چھوڑے گا اللہ تجھے اس سے بہتر عطا فرمائے گا
721
إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ إِدْخَالَ السُّرُورِ عَلَى أَخِيكَ الْمُسْلِمِ
إن من موجبات المغفرة إدخال السرور على أخيك المسلم
شک اپنے مسلمان بھائی کو خوش کر دینا مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے ہے
722
إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ بَذْلَ السَّلَامِ
إن من موجبات المغفرة بذل السلام
ے شک سلام پھیلانا اور اچھا کلام کرنا مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے ہے
723
إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ
إن الدنيا حلوة خضرة، وإن الله مستخلفكم فيها، فناظر كيف تعملون
بے شک دنیا بڑی میٹھی اور سرسبز ہے اور بے شک ا اللہ تعالیٰ ٰ تمہیں اس میں جانشین بنا کر دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو
724
إِنَّ مِنْ قَلْبِ ابْنِ آدَمَ بِكُلِّ وَادٍ شُعْبَةً
إن من قلب ابن آدم بكل واد شعبة
بلا شبہ ابن آدم کے دل کی ہر وادی میں ایک شاخ ہے
725
«إِنَّ أَعْظَمَ نِسَاءِ أُمَّتِي بَرَكَةً أَصْبَحُهُنَّ وَجْهًا وَأَقَلُّهُنَّ مَهْرًا»
إن أعظم نساء أمتي بركة أصبحهن وجها وأقلهن مهرا
بے شک میری امت کی عورتوں میں سب سے زیادہ برکت والی وہ ہے جس کا چہرہ پیارا ہو اور مہر کم ہو
726
إِنَّ هَذَا الدِّينَ مَتِينٌ فَأَوْغِلْ فِيهِ بِرِفْقٍ
إن هذا الدين متين فأوغل فيه برفق
بے شک یہ دین نہایت مضبوط ہے اس میں نرمی سے گھسا رہ
727
إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَخْرُجَ الرَّجُلُ مَعَ ضَيْفِهِ إِلَى بَابِ الدَّارِ
إن من السنة أن يخرج الرجل مع ضيفه إلى باب الدار
بے شک سنت میں سے ہے کہ آدمی اپنے مہمان کو (رخصت کرتے وقت) دروازے تک اس کے ساتھ نکلے
728
«إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ نَفَثَ فِي رَوْعِي»
إن روح القدس نفث فى روعي
بے شک روح القدس نے میرے دل میں پھونکا
729
إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ
إن مما أدرك الناس من كلام النبوة الأولى إذا لم تستح فاصنع ما شئت
بے شک پہلی نبوت کی باتوں میں سے جو کچھ لوگوں نے حاصل کیا (اس میں سے یہ بھی ہے) کہ جب تجھ میں حیاء نہ رہے تو جو جی چاہے کر
730
إِنَّ الْمُصَلِّيَ لَيَقْرَعُ بَابَ الْمَلِكِ
إن المصلي ليقرع باب الملك
بے شک نمازی (حقیقی) بادشاہ کا درواز کھٹکھٹاتا ہے
731
إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا
إن فى الصلاة لشغلا
بے شک نماز میں مشغولیت ہوتی ہے
732
إِنَّ رَبِّي أَمَرَنِي أَنْ يَكُونَ نُطْقِي ذِكْرًا
إن ربي أمرني أن يكون نطقي ذكرا
بے شک میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ میرا بولنا ذکر ہو
733
إِنَّمَا أَنَا رَحْمَةٌ مُهْدَاةٌ
إنما أنا رحمة مهداة
میں تو (اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے) بھیجی ہوئی رحمت ہوں
734
إِنَّمَا شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ
إنما شفاء العي السؤال
بے شک (مسئلہ) پوچھ لینا لاعلمی کا علاج ہے
735
إِنَّمَا يَعْرِفُ الْفَضْلَ لِأَهْلِ الْفَضْلِ ذَوُو الْفَضْلِ
إنما يعرف الفضل لأهل الفضل ذوو الفضل
اہل فضل ہی فضیلت والوں کا مقام پہنچانتے ہیں
736
إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ
إنما بعثت لأتمم مكارم الأخلاق
مجھے تو اعلیٰ اخلاق کی تعمیل کے لیے بھیجا گیا ہے
737
إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ
إنما أخاف على أمتي الأئمة المضلين
مجھے تو اپنی امت پر گمراہ آئمہ کا خطرہ ہے
738
إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِيمِ
إنما الأعمال بالخواتيم
اعمال کا دارو مدار تو خاتمہ پر ہے
739
إِنَّمَا الْحَلِفُ حِنْثٌ أَوْ نَدَمٌ
إنما الحلف حنث أو ندم
قسم یا تو توڑنا پڑتی ہے یا اس پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے
740
إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
إنما الأعمال بالنيات
اعمال کا دارو مدار تو نیتوں پر ہے
741
إِنَّمَا التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ
إنما التصفيح للنساء
تالی بجانا تو عورتوں کے لیے ہے
742
إِنَّمَا بَقِيَ مِنَ الدُّنْيَا بَلَاءٌ وَفِتْنَةٌ
إنما بقي من الدنيا بلاء وفتنة
دنیا میں آزمائش اور فتنہ ہی باقی رہ گیا ہے
743
إِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ
إنما الرضاعة من المجاعة
رضاعت تو بھوک (میں دودھ پینے) سے ہوتی ہے
744
إِنَّ هَذِهِ الْقُلُوبَ تَصْدَأُ كَمَا يَصْدَأُ الْحَدِيدُ
إن هذه القلوب تصدأ كما يصدأ الحديد
بے شک یہ دل زنگ آلود ہو جاتے ہیں جس طرح لوہا زنگ آلود ہو جاتا ہے
745
أَلَا إِنَّ عَمَلَ الْجَنَّةِ حَزَنٌ بِرَبْوَةٍ
ألا إن عمل الجنة حزن بربوة
سنو! بے شک جنت کا عمل سخت اونچی مشکلات میں گھرا ہوا ہے
746
أَمَا إِنَّ النَّذْرَ وَالْيَمِينَ حِنْثٌ أَوْ نَدَمٌ
أما إن النذر واليمين حنث أو ندم
بے شک نذر و قسم توڑنا پڑتی ہے یا ان پر شرمندہ ہونا پڑتا ہے
747
لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ
ليس الخبر كالمعاينة
خبر مشاہدے کی طرح نہیں ہوتی
748
لَيْسَ لِفَاسِقٍ غِيبَةٌ
ليس لفاسق غيبة
فاسق کی غیبت نہیں ہوتی
749
لَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ
ليس لعرق ظالم حق
ظالم کی رگ کا کوئی حق نہیں
750
لَيْسَ مِنْ خُلُقِ الْمُؤْمِنِ الْمَلَقُ
ليس من خلق المؤمن الملق
مؤمن کے اخلاق میں چاپلوسی نہیں ہوتی
751
لَيْسَ بَعْدَ الْمَوْتِ مُسْتَعْتَبٌ
ليس بعد الموت مستعتب
موت کے بعد طلب توبہ (کا کوئی موقع) نہیں
752
«لَيْسَ كَبِيرَةٌ بِكَبِيرَةٍ مَعَ الِاسْتِغْفَارِ، وَلَا صَغِيرَةٌ بِصَغِيرَةٍ مَعَ الْإِصْرَارِ»
ليس كبيرة بكبيرة مع الاستغفار، ولا صغيرة بصغيرة مع الإصرار
استغفار کے ساتھ کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا اور اصرار کے ساتھ کوئی صغیرہ گناہ صغیرہ نہیں رہتا
753
لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا
ليس منا من تشبه بغيرنا
جس نے ہمارے علاوہ کسی اور سے مشابہت اختیار کی وہ ہم میں سے نہیں
754
لَيْسَ مِنَّا مَنْ وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ ثُمَّ قَتَّرَ عَلَى عِيَالِهِ
ليس منا من وسع الله عليه ثم قتر على عياله
جس کو اللہ نے (مالی) وسعت دی پھر اس نے اپنے گھر والوں پر تنگی کی وہ ہم میں سے نہیں
755
لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ
ليس منا من لم يتغن بالقرآن
جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں
Back