سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تو اپنی امت پر گمراہ آئمہ کا خطرہ ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1166]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 4252، والترمذي: 2229، ابن ماجه: 3952، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22828»
وضاحت: تشریح: - اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ مسلمانوں کی اجتماعیت کو پارہ پارہ کرنے اور ان کے دین کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی جو چیز ہے وہ مسلمانوں کی قیادت و رہبری اور پیشوائی کرنے والے لیڈروں خواہ وہ مذہبی ہوں یا سیاسی، کا گمراہ ہوتا ہے کیونکہ انفرادی حیثیت میں کسی بھی شخص کے گمراہ ہونے کا نقصان اس کی ذات تک محدود رہتا ہے لیکن قائد اور لیڈر کی گمراہی کا نقصان پوری قوم اور جماعت کو متاثر کرتا ہے۔