سیدنا انس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ صدقہ کی وجہ سے ستر بری موتیں دور کر دیتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1094]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، یزید رقاشی ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔ «ارواء اللغليل: 3/ 392»