سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک نظر بد تو آدمی کو قبر میں اور اونٹ کو ہانڈی میں داخل کر دیتی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1057]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه حلية الأولياء:، تاريخ مدينة السلام:» سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔
حدیث نمبر: 1058
1058 - أنا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ طَالِبٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ يَعْنِي الْبَغَوِيَّ، نا شُعَيْبٌ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
یہ حدیث ایک اور سند سے بھی شعیب سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1058]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه حلية الأولياء:، تاريخ مدينة السلام:» سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، بے شک نظر بد تو انسان کو قبر اور اونٹ کو ہانڈی میں داخل کر دیتی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1059]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، علی بن ابی علی لہبی متروک ہے