سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہم میں سے نہیں جس کو اللہ نے (مالی) وسعت دی پھر اس نے اپنے گھر والوں پر تنگی کی جبکہ وہ (گھر والے) ہمسائیوں کی طرف سے خوشبو پاتے ہوں لیکن وہ (ہمسائے) سمجھتے ہوں کہ انہیں پہنایا جاتا ہے حالانکہ انہیں پہنایا نہیں جاتا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1192]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، یحیی ٰبن سعید فارسی ضعیف ہے۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔ «السلسلة الضعيفة: 4393»