سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اپنے مسلمان بھائی کو خوش کر دینا مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 2731،» جہم بن عثمان ابورجاء ضعیف ہے۔