مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
710. إِنَّ اللَّهَ عِنْدَ لِسَانِ كُلِّ قَائِلٍ
710. بے شک اللہ ہر بات کرنے والی کی زبان کے پاس ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1118
1118 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، أبنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَقِيهُ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، أبنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أبنا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ عِنْدَ لِسَانِ كُلِّ قَائِلٍ فَاتَّقَى اللَّهَ امْرُؤٌ وَعَلِمَ مَا يَقُولُ»
عمر بن ذر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ ہر بات کرنے والی کی زبان کے پاس ہوتا ہے لہٰذا بندے کو اللہ سے ڈرنا چاہیے اور دیکھ لینا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1118]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن ابى شيبة: 35495، الزهد لابن المبارك: 367، الزهد لابن ابي عاصم: 32»
اسے ذر بن عبداللہ تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روایت کیا ہے۔