ابن عائشہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ میرا بولنا ذکر ہو، میری خاموشی باعث غور وفکر ہو اور میرا دیکھنا باعث عبرت ہو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1159]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف جدًا، محمد بن زكريا بن دینار کذاب ہے۔