مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200
731. إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا
731. بے شک نماز میں مشغولیت ہوتی ہے
حدیث نمبر: 1158
1158 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمَيْمُونِ الْكَاتِبُ، أبنا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ حَفْصٍ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا أَبُو خَالِدٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا»
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک نماز میں مشغولیت ہوتی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1158]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1216، 3875، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 538، وأبو داود فى «سننه» برقم: 923، 924، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1019،، والحميدي فى «مسنده» برقم: 94، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 855، 858، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2243، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1290، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3633»

وضاحت: تشریح: -
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے ہوتے ہم آپ کو سلام کرتے تو آپ اس کا جواب دیتے تھے لیکن جب ہم نجاشی کے ہاں سے واپس آئے تو ہم نے پہلے کی طرح سلام کیا لیکن آپ نے ہمیں جواب نہیں دیا بلکہ نماز سے فارغ ہو کر فرمایا: بے شک نماز میں مشغولیت ہوتی ہے۔
مطلب یہ ہے کہ نماز میں بندہ قرأت، ذکر و اذکار اور دعا و مناجات میں مشغول ہوتا ہے اس لیے کسی اور کی طرف متوجہ ہونا جائز نہیں سوائے اس کے جس کی شریعت نے اجازت دی ہو۔ اہل علم کا کہنا ہے کہ دوران نماز جان بوجھ کر کسی سے کلام کرنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔