سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ آخرت کی نیت پر دنیا عطا کرتا ہے لیکن دنیا کی نیت پر آخرت دینے سے انکار کرتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1108]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 549» سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے والا مجہول ہے اور عیسٰی بن سبرہ مدنی کی توثیق نہیں ملی۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ آخرت کی نیت پر دنیا عطا کرتا ہے لیکن دنیا کی نیت پر آخرت دینے سے انکار کرتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1109]
تخریج الحدیث: منقطع، ابن مبارک اور ابن سیرین کے درمیان انقطاع ہے۔