سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جس کے علم سے اللہ نے اسے فائدہ نہ دیا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1122]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 507، الكامل لابن عدى: 474/3، شعب الايمان: 1642» عثمان بن مقسم ضعیف ہے۔