سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ اونچے اور بلند کاموں کو پسند کرتا ہے۔ اور گھٹیا کاموں کو نا پسند کرتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1076]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 2894، الكامل لابن عدي: 3/ 415» خالد بن الیاس متروک ہے۔
سیدنا علی بن حسین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل اونچے اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور گھٹیا اخلاق کو نا پسند کرتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1077]
تخریج الحدیث: مرسل ضعيف جدا، اسے علی بن حسین تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور خالد بن الیاس متروک ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عز و جل اونچے کاموں کو پسند کرتا ہے اور گھٹیا کاموں کو نا پسند کرتا ہے۔“[المعجم الاوسط: 2940، وسنده حسن] سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عز و جل کریم ہے اور کرم کو پسند کرتا ہے بلند اخلاق کو محبوب رکھتا ہے اور گھٹیا اخلاق کو نا پسند کرتا ہے۔“[المعجم الكبير: 5928، وسنده صحيح]