سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ اپنے بندے کی تو بہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو (یعنی عالم نزع طاری نہ ہو)۔“[مسند الشهاب/حدیث: 1085]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ بندے کی تو بہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو (یعنی عالم نزع طاری نہ ہو)۔“[ترمذي: 3537، وسنده حسن]