كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام The Book of Mosques and Places of Prayer 14. باب جَوَازِ الصَّلاَةِ فِي النَّعْلَيْنِ: باب: جوتیاں پہن کر نماز پرھنے کا بیان۔ Chapter: The permissibility of offering salat while wearing shoes بشر بن مفضل نے ہمیں ابو مسلمہ سعید بن یزید سے خبر دی، انھوں نے کہا: میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتے پہن کر نماز پڑھتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: ہاں۔ ابو مسلمہ سعید بن یزید رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوتے پہن کر نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا، ہاں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
بشر کے بجائے) عباد بن عوام نے کہا: ہمیں ابو مسلمہ سعید بن یزید نے حدیث سنائی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا ..... (آگے) پہلی روایت کی طرح ہے امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|