Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة
مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام
14. باب جَوَازِ الصَّلاَةِ فِي النَّعْلَيْنِ:
باب: جوتیاں پہن کر نماز پرھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1237
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَسْلَمَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا ، بِمِثْلِهِ.
بشر کے بجائے) عباد بن عوام نے کہا: ہمیں ابو مسلمہ سعید بن یزید نے حدیث سنائی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا ..... (آگے) پہلی روایت کی طرح ہے
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1237 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1237  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر جوتی صاف اور پاک ہو تو اس میں نماز پڑھنا درست ہے لیکن آج کل مساجد میں فرش اور قالین ہوتے ہیں اورجوتے کی مٹی وغیرہ ان میں جذب ہو جاتی ہے اس لیے صرف وہاں جوتے پہن کر نماز پڑھنی چاہیے جہاں مسجد کچی ہو اس پر قالین،
دریاں،
صفیں نہ ہوں۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1237